متفرق شعراء

نعت

ہمیشہ زمانہ یہ سب سے کہے گا

ہمیشہ زمانے میں اونچا رہے گا

محمدؐ محمدؐ محمدؐ محمدؐ

یہی نام دنیا میں گونجا کرے گا

وہؐ رحمت وہؐ شفقت وہ شافعؐ ہمارے

وہ زندہ نبیؐ وہ دلارے ہمارے

یتیموں غریبوں کے اور بے کسوں کے

ہوئے تھے سہارے رہے تھے سہارے

محبت اخوت صداقت شرافت

اطاعت عقیدت شریعت طریقت

تجھیؐ سے ہے سیکھی تجھیؐ میں ہے دیکھی

یہ سنت فراست نفاست قناعت

توؐ قرآں توؐ یزداں دلوں کی اذاں ہے

توؐ خوباں توؐ تاباں توؐ اِک ضوفشاں ہے

اندھیروں کے دل پر دیا رکھ کے آیا

درخشاں درخشاں تُوؐ بس کہکشاں ہے

(دیا جیم)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button