جلسہ جات یوم مصلح موعودؓ۔ جماعت احمدیہ بینن
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بینن کو ماہ فروری میں یومِ مصلح موعودؓ کے حوالے سے ملک بھر میں متعدد پروگرامز کرنے کی توفیق ملی۔ ان پروگرامز کے انعقاد کے لیے سنٹرل مشنریز کے ساتھ ساتھ لوکل مشنریز، معلمین اور مقامی جماعتوں نے بھی بہت جوش و خروش سے حصہ لیا۔ 16 ریجنز کے ریجنل مبلغین کی طرف سے موصولہ رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں 243پروگرامز کے ذریعہ 282جماعتوں کے 9 ہزار 179 احمدی اور غیر از جماعت احباب نے شرکت کی۔ ان پروگرامز میں پیشگوئی مصلح موعود کی اہمیت، سیرت کے مختلف پہلوؤں سمیت حضرت مصلح موعودؓ کے ذریعہ جماعت کو ملنے والی ترقیات اور دیگر موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ بینن کے ریجنز کی طرف سے موصولہ رپورٹس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام احباب جماعت اور ان پروگرامز کے شاملین کو حتی الوسع حضرت مصلحِ موعودؓ سے متعلق پیشگوئی کو سمجھنےاور ان کی سیرت ِ طیبہ کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے اور اس ذریعہ سے بھی احباب ِ جماعت کو خلافت احمدیہ کے ساتھ اپنا عہد نبھانے والا بنائے ۔آمین ثم آمین
(رپورٹ: منتظر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭