پیغام حضور انور

ملکہ برطانیہ الیزبیتھ (دوم) کے شوہر، ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی وفات پر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا اظہارِ تعزیت

مرکزی شعبہ پریس اینڈ میڈیا کی پریس ریلیز مورخہ 9؍ اپریل 2021ء کے مطابق حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ملکہ برطانیہ کے شوہر کی وفات پر ان کے نام جو تعزیتی خط ارسال فرمایا اس کا اردو ترجمہ ذیل میں پیش ہے:

’’مجھے شہزادہ فلپ (Duke of Edinburgh)کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ’ہم یقیناً اللہ ہی کے ہیں اور ہم یقیناً اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔‘(سورۃ البقرۃ آیت 157)

میں جماعت احمدیہ عالمگیر کی طرف سے ملکہ معظمہ، جملہ افرادِ شاہی خاندان اور اس ملک کے تمام شہریوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ملکہ معظمہ اور شاہی خاندان کے جملہ افراد کو اس مشکل گھڑی میں صبر اور حوصلہ عطا کرے نیز ملکہ معظمہ کو صحت والی عمر دراز عطا فرمائے۔ (آمین)‘‘

یاد رہے ملکہ الیزبیتھ دوم کے شوہر فلپ ماؤنٹ بیٹن (Philip Mounbatten) مورخہ 9؍ اپریل کو 99 برس کی عمر میں وفات پاگئے تھے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button