متفرق

صبح سویرے نیم گرم پانی میں لیموں اور شہد ملا کر پینے کے انسانی صحت پراثرات

لیموں پانی کے فوائد کے متعلق تو آپ نے بہت سنا ہوگا لیکن اگر آپ نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور تھوڑا سا شہد بھی شامل کر لیں اور اس مشروب کو صبح نہار منہ پیئیں تو اس کے بے شمار فوائد ہیں۔چند اہم فوائد جو آپ کو اس مشروب سے حاصل ہوں گے درج ذیل ہیں:

لیموں اور شہد میں پائے جانے والے پوٹاشیم ،کیلشیم اور میگنیزیم جسم کو تروتازہ کرتے ہیں اور اس سے پانی کی کمی پوری ہو تی ہے۔

جوڑوں اور پٹھوں کا درد ،دور کرنے میں مدد گار ہے۔

گلے کے انفیکشن اور سوزش سے نجات مل جاتی ہے۔

اعصابی نظام مضبوط ہوتا ہے اور ڈپریشن اور ذہنی دباؤ سے نجات ملتی ہے۔

وٹامن سی کی مدد سے جلد صاف اور صحت مند ہوتی ہے۔

سینے کی جلن ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

دانت کے درد اور مسوڑھوں کے مسائل کا خاتمہ ہوتا ہے۔

یورک ایسڈ تحلیل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے جوڑوں کے درد سے نجات ملتی ہے ۔

بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے۔

خون کی شریانوں کی صفائی ہوتی ہے۔

جسم میں بیماری سے بچانے والے اینٹی آ کسیڈنٹ پیدا ہوتے ہیں۔

یہ حاملہ ماؤں کے لیے بہت ہی مفید ہے، یہ ماں کو وائرس اور فلو سے بچاتا ہے اور بچے کی ہڈیاں اور اعصابی نظام خصوصاً دماغ کو مضبوط بناتا ہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button