درخواستہائے دعا
مکرمہ سعدیہ بشریٰ انس جماعت مسجد فضل ساؤتھ (یوکے)سے تحریر کرتی ہیں کہ میرے میاں محترم انس احمد خان صاحب ابن چودھری سکندر خان درویش مرحوم(قادیان)، کارکن دفتر ایڈیشنل وکالت اشاعت (ترسیل) لندن کو ہفتہ 10؍ اپریل کی صبح صبح سینے میں درد کی وجہ سے ایمبولینس پر St. Georges ہسپتال لے جایا گیا جہاں معلوم ہوا کہ انہیں دل کا دورہ ہوا ہے۔ چند ضروری ٹیسٹ کرلینے کے بعد ان کو ایک stent ڈالا گیا۔ اللہ کے فضل سے گھر واپس آ گئے ہیں لیکن کمزوری بہت ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور مقبول خدمتِ دین کرنے کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔ آمین
…………*
محترمہ امۃ الحئی جماعت اَپرمچم (یوکے)سے اعلان کرواتی ہیں کہ میری چھوٹی بہن محترمہ امۃ القیوم صدیقہ اہلیہ ارشاد عالم آفتاب صاحب حال مقیم ہارٹ لیک جماعت برامپٹن ویسٹ۔ اونٹاریو،کینیڈا گذشتہ چند سال سے بعارضہ کینسر علیل ہیں۔ تکلیف اور پیچیدگیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ جسم میں کمزوری بہت ہے۔ ڈاکٹرز نے ادویات کا اثر نہ ہونے کی وجہ سے علاج بھی چھوڑ دیاہے گویا بظاہر جواب دے دیا ہے۔ احباب جماعت دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں معجزانہ صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین
…………*
محترم ذیشان محمود (مربی سلسلہ سیرالیون) تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بھانجی عزیزہ ھیفا سحر بنت غالب احمد اٹھوال آف کراچی بعمر چار سال کا موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے سبب بائیں ٹانگ پر ٹخنے سے اوپر شدید فریکچر ہوا ہے۔احباب کرام سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ پیاری سی بچی کو صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے اور تمام پیچیدگیوں سے محفوظ رکھے۔ آمین
…………*
محترمہ طیبہ گُل جماعت چیم (یوکے) سے تحریر کرتی ہیں کہ میری والدہ محترمہ نسیم اختر صاحبہ پاکستان میں ہسپتال میں داخل ہیں اور گزشتہ چند روز سے بیہوش ہیں۔ احبابِ جماعت دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں معجزانہ شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔ آمین۔
…………*