متفرق مضامین
خیریت سے گزریں ہم رمضان سے
دل لگاؤ گے اگر قرآن سے
رحمتیں پاؤ گے تم رحمان سے
تھام لو اور باندھ لو پلو میں سب
جو ملا ہے آپؐ کے فرمان سے
اب کسی کو اور سے خطرہ نہیں
خطرہ ہے تو بس ذرا انسان سے
اے خدا اس دور کا یہ آدمی
ڈر گیا ہے اپنی ہی پہچان سے
ایک لمحے میں زمانے مل گئے
ایک لمحہ جو ملا وجدان سے
خیریت کی عید ہم دیکھیں ہمیش
خیریت سے گزریں ہم رمضان سے
جو کہا روشن ستاروں نے دیاؔ
سن لیا ہے وقت کی ہر تان سے
(دیا جیم)