یوم مسیح موعودؑ کی مناسبت سے برطانیہ کے طول و عرض میں جلسوں کا انعقاد
حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی سیرت کے درخشاں پہلوؤں پر متعدد تقاریر، 53 ہزار سے زائد افراد کی آن لائن شمولیت
23؍مارچ جماعت احمدیہ کے لیے ایک بہت خاص دن ہے کیونکہ آج سے 132؍ سال قبل حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدیٔ معہود علیہ الصلوٰۃ والسلام نےاس روز جماعت احمدیہ کی بنیاد رکھی۔ یہی وجہ ہے جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر میں یہ دن یوم مسیح موعودؑ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مورخہ 23؍مارچ 1889ء کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت لدھیانہ میں ایک بزرگ ہستی حضرت صوفی احمد جان صاحب کے گھر (دارالبیعت)میں چالیس افراد کی بیعت لی۔
یہ بات کسی معجزہ سے کم نہیں کہ ایک جماعت جس کا آغاز ہندوستان کے ایک گمنام گاوٴں قادیان ہوا آج دنیا کے دو سو سے زائد ممالک میں بڑی کامیابی کے ساتھ قائم و دائم ہے اور دن بدن اللہ تعالیٰ کے فضل سے ترقی پذیر ہے۔
گزشتہ سال سے کووڈ19- کی وبا پھیلنے کے باعث پوری دنیا مختلف پریشانیوں اور مصائب میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے حکومتوں نے اجتماعات پر پابندی عائدکر رکھی ہے۔ تاہم جہاں اس وبا نے سب کو متاثر کیا وہاں اس وبا کی وجہ سے لوگوں نے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپس میں رابطے قائم بھی رکھے۔ جماعت احمدیہ نے بھی باہمی رابطوں سے متعلقہ ایجادات کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور بذریعہ YouTube، Zoom اور MS Teams وغیرہ آن لائن اجلاسات منعقد کیے۔ امسال بھی ماہ مارچ میں جماعت احمدیہ برطانیہ میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعودؑ کا انعقاد آن لائن ہی کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے برطانیہ بھر میں یوم مسیح موعودؑ کی مناسبت سے ان آن لائن جلسہ جات کے ذریعہ 53 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے جن میں برطانیہ کے علاوہ دوسرے ممالک سے بھی لوگوں نے شمولیت کی۔
جماعت احمدیہ یوکے نے نیشنل جلسہ یوم مسیح موعود علیہ السلام کا انعقاد مورخہ 20؍مارچ 2021ء بروز ہفتہ کو شام چار بجے YouTubeپر کیا۔ جلسہ کی صدارت امیر جماعت احمدیہ یوکے مکرم رفیق احمد حیات صاحب نے کی۔
پہلی تقریر مکرم طاہر سیلبی صاحب (مربی سلسلہ) نے ’ضرورۃ الامام‘ کے موضوع پر کی، دوسری تقریر نوجوان واقف نو عزیزم خالد الدین نے ’حضرت مسیح موعودؑ کی ابتدائی زندگی‘ کے بارے میں کی۔ آخری تقریر ایڈیشنل وکیل التبشیرمکرم عبدالماجد طاہر صاحب نے ’حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے عشق رسولﷺ ‘ کے موضوع پر کی۔ جلسہ کا اختتام مکرم امیر صاحب کے اختتامی کلمات اور پھر دعا پر ہوا۔ اس پروگرام سے عالمی سطح پر 42 ہزار سے زائد افراد نے استفادہ کیا۔ تعداد کی ترتیب کے لحاظ سے فی ملک ناظرین کی فہرست درج ذیل ہے:
برطانیہ، انڈیا، پاکستان، کینیڈا، جرمنی، امریکہ، اٹلی، نائجیریا، گھانا، ماریشس، سری لنکا، فرانس، سویڈن، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، بیلجیم اور سوئٹزر لینڈ۔
اسی طرح امسال مارچ کے مہینے میں برطانیہ کے 14ریجنز میں مر بیان کرام نے یوم مسیح موعودؑ کی مناسبت سے آن لائن جلسوں کا انعقاد کیا اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کی بابت تقاریر پیش کیں۔
مبلغ انچارج یو کے، مکرم عطاء المجیب راشد صاحب نے North East ریجن اورKingston، Putney، Balham اور Crawleyکی جماعتوں میں سیرت حضرت مسیح موعودؑ کے موضوع پر تقاریر کیں۔ مزید برآں Finnland اور Sweden کی جماعتوں نے بھی آپ کو حضور اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے اپنے ممالک میں منعقد ہونے والے اجلاسات میں آن لائن تقاریر کرنے کی دعوت دی۔
مکرم مبارک احمد بسرا صاحب نے North East ریجن کے جلسہ یوم مسیح موعود علیہ السلام کا اہتمام کیا جو 23؍مارچ 2021ء بروز منگل کو YouTube پر منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی مکرم عطاء المجیب راشد صاحب (امام مسجد فضل لندن) نے سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے موضوع پر تقریر کی۔ اللہ کے فضل سے چار ہزار سے زائد احباب اس جلسہ سے مستفید ہوئے۔
مکرم نسیم احمد باجوہ صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کے عنوان پر بیت الفتوح ریجنRichmondPark ، Epsom، Walton on Thames اور بیت الفتوح کی جماعتوں میں منعقد ہونے والے جلسوں میں تقاریر کیں۔
مکرم حافظ سید مشہود احمد صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت کے موضوع پر Aldershot جماعت کے مقامی جلسہ یوم مسیح موعودؑ میں تقریر کی۔
مکرم داؤد احمد عابد صاحب نے Farnham جماعت کے مقامی جلسہ یوم مسیح موعودؑ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے انداز تربیت کے موضوع پر تقریر کی۔ اس کے علاوہ آپ نے South Region کے جلسہ یوم مسیح موعودؑ میں ’وآخرین منھم‘ کے معنی پربھی تقریر کی۔
مکرم سعد محمود باجوہ صاحب نے Guildford کی جماعت میں جلسہ یوم مسیح موعودؑ کا اہتمام کیا۔ اس میں مہمان خصوصی مکرم طاہر محمود مبشر صاحب مربی سلسلہ نے حضرت مسیح موعودؑ کی احباب جماعت کو اہم نصائح کے موضوع پر تقریر کی۔
مکرم راجہ برہان احمد صاحب نےSlough، Sheffield اور Worcester Park کی جماعتوں کے جلسوں پر تقاریر کیں۔ آپ کی تقاریر کا عنوان ’ہم یوم مسیح موعودؑ کیوں مناتے ہیں؟‘ اور ’مسیح موعودؑ کی آمد کی اہمیت اور پیشگوئی کی تکمیل‘ تھا۔
مکرم فیض احمد زاہد صاحب نےNorbury، Thornton Heath، Bexley & Greenwich اور Bromley & Lewisham کی جماعتوں میں صداقت حضرت مسیح موعودؑ اور بطور احمدی ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر تقاریر کیں۔ اس کے علاوہ آپ نے South ریجن کے جلسہ یوم مسیح موعودؑ میں بھی تقریر کی۔
مکرم عبدالغفار احمد صاحب نے Midlands کے ریجنل جلسہ یوم مسیح موعودؑ پر حضرت مسیح موعودؑ کے الہام
’اِنِّیْ مُھِیْنٌ مَّنْ اَرَادَ اھَانَتَکَ‘
کے موضوع پر تقریر کی۔
مکرم غلام احمد خادم صاحب نے North Wales جماعت کو صداقت حضرت مسیح موعودؑ، آپؑ کی آمد کا مقصد اور آپ کی بابت ظاہر ہونے والے نشانات کا تذکرہ آپؑ کی تحریرات کے حوالہ سے پیش کرتے ہوئے خطاب کیا۔ نیز دس شرائط بیعت کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔
مکرم قریشی داؤد احمد صاحب نےEdinburgh کی جماعت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جلسہ یوم مسیح موعود علیہ السلام میں ’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کی نمازوں کا انداز‘ کے عنوان پر تقریر کی۔ Dundee جماعت میں آپ نے سیرت حضرت مسیح موعودؑ کے عنوان پر تقریر کی۔ نیز مجلس انصار اللہGlasgow کے زیر اہتمام جلسہ یوم مسیح موعودؑ میں حضرت مسیح موعودؑ کی دعوےسے قبل کی زندگی کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا۔
خاکسار نے جماعت Spen Valley کے جلسہ یوم مسیح موعود علیہ السلام کا اہتمام کرنے کی توفیق پائی جو مورخہ 28؍مارچ 2021ء بروز اتوار کوNorth East ریجن کے YouTube چینل پر منعقد ہوا۔ جلسہ کی صدارت صدر جماعت مکرم منظور احمد صاحب نے کی۔ مہمان خصوصی مکرم منصور احمد ضیاء صاحب مربی سلسلہ نے حضرت مسیح موعودؑ کے اخلاق عالیہ کے موضوع پر تقریر کی۔ اس جلسہ کی کارروائی سے اب تک چارسو سے زیادہ افراد مستفید ہو چکے ہیں۔
مکرم صباحت کریم صاحب نےHuddersfield North & South کی جما عتوں کی طرف سے منعقدہ جلسے میں حضرت مسیح موعودؑ کی مطہر زندگی کے موضوع پر تقریر کی۔ نیز مہمان خصوصی مکرم وسیم احمد فضل صاحب مربی سلسلہ حضرت مسیح موعودؑ کی اپنے آقا و مطاع حضرت نبی کریمؐ سے مماثلت کے موضوع پر مخاطب ہوئے۔
مکرم حافظ انیق الرحمٰن صاحب نے جماعت Sheffield اور Doncaster کے مشترکہ جلسہ یوم مسیح موعود میں حضرت مسیح موعودؑ کی تحریرات سے عملی حالتوں میں تبدیلی پیدا کرنے نیز نظام وصیت کے موضوع پر تقریر کی۔
مکرم حسن محمد سیلبی صاحب نے اپنی مقامی جماعت Scunthorpe میں جلسہ یوم مسیح مودؑ کا انعقاد کیا جس میں مہمان خصوصی مکرم احمد سلام صاحب نےسیرت حضرت مسیح موعودؑ کے موضوع پر تقریر کی۔
مکرم رواح الدین عارف خان صاحب نے Glasgow کے جلسہ یوم مسیح موعودؑ میں الوصیت پر ایک پریزنٹیشن پیش کی۔
مکرم ہمایوں حنیف اوپل صاحب نے Woking جماعت کے جلسہ یوم مسیح موعودؑ کا انعقاد کیاجس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر سر افتخار ایاز صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کے اخلاق عالیہ کے موضوع پر تقریر کی۔
مکرم محمد احمد خورشید صاحب نے Manchester South کی جماعت کے جلسہ یوم مسیح موعودؑ میں تقریر کی۔
مکرم شاہزیب اطہر صاحب نے Milton Keynes کی جماعت میں حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کے موضوع پر تقریر کی۔
مکرم عمران احمد خالد صاحب نے Roehampton Vale کی جماعت کے جلسہ یوم مسیح موعودؑ میں حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کی اہمیت اور بطور احمدی ہماری ذمہ داریوں کے موضوع پر تقریر کی۔
مکرم عثمان شہزاد بٹ صاحب نے Luton اور Stevenage North کی جماعتوں کے جلسہ یوم مسیح موعودؑ میں حضرت مسیح موعودؑ کی مبارک تصویر اور اس کے بابرکت اثرات کے موضوع پر تقریر کی۔
مکرم ربيب احمد مرزا صاحب نے Slough اور Hounslow South کی جماعتوں کے جلسہ یوم مسیح موعودؑ میں حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کا مقصد کے موضوع پر تقریر کی۔
مکرم زرتشت احمد لطیف صاحب نے Leicester اور Coventry کی جماعتوں کے جلسہ میں حضرت مسیح موعودؑ کی زندگی کے واقعات کے موضوع پر تقریر کی۔
مکرم عمار احمد صاحب نے جماعت Cardiff اور Newport کے مشترکہ جلسہ یوم مسیح موعود علیہ السلام میں حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت کا مقصدکے موضوع پر تقریر کی۔
مکرم رضا احمد صاحب نے South ریجن کے جلسہ یوم مسیح موعودؑ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے عشق رسولﷺ کے موضوع پر تقریر کی۔
مکرم ساحل منیر احمد صاحب نے Liverpool کے جلسہ میں یوم مسیح موعودؑ کی اہمیت اور بطور احمدی ہماری ذمہ داریوں کے موضوع پر تقریر کی۔
مکرم فخر احمد آفتاب صاحب نے Burton جماعت کے جلسہ میں صداقت حضرت مسیح موعودؑ کے موضوع پر تقریر کی۔
مکرم شیخ شرجیل احمد صاحب نے Burntwood اور Clapham جماعت کے جلسہ میں صداقت حضرت مسیح موعودؑ کے موضوع پر تقریر کی۔ نیز الحافظون کے زیر اہتمام جلسہ یوم مسیح موعود علیہ السلام میں طلباء سے بھی مخاطب ہوئے۔
مکرم سفیر زرتشت خان صاحب نے Barking & Dagenham جماعت کے جلسہ یوم مسیح موعودؑ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام پر ہونے والے الہامات کے موضوع پر تقریر کی۔
مکرم ہمایوں جہانگیر خان صاحب نے Birmingham West، Walsall اور Wolverhampton کی جماعتوں کے جلسہ یوم مسیح موعودؑ پر تقاریر کیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا الہام کہ ’’مَیں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا‘‘ کے بارہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنے ایک خطبہ جمعہ میں بیان فرماتے ہیں:
’’پس اس میں تو کوئی شک نہیں کہ آپ کا پیغام دنیا میں پہنچنا ہے اور دنیا آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق اور ایک جری پہلوان کی حیثیت سے جانے گی اور جان رہی ہے۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ ایم ٹی اے کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ دنیا میں خود پیغام پہنچا رہا ہے‘‘۔
نیز فرمایا: ’’یہ سب اللہ تعالیٰ کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے کئے گئے وعدوں کا نتیجہ ہے‘‘۔
مزید آپ نے فرمایا: ’’یہ تو اللہ تعالیٰ کے کام ہیں اور اس کے وعدے ہیں۔ یہ تو پورے ہوتے رہیں گے انشاءاللہ۔ اس میں ہمارا یا کسی انسانی کوشش کا کمال نہیں ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بہترین مومن کی نشانی یہ ہے کہ وہ دعوت الی اللہ کرے۔ پس اللہ تعالیٰ ہمیں اس کام میں حصہ دار بنانا چاہتاہے جو کام وہ خود کر رہا ہے اور جس کے کرنے کا وہ فیصلہ کر چکا ہے۔ ہمیں تو اللہ تعالیٰ ثواب میں شامل کرنا چاہتا ہے۔ پس ہر احمدی کو اس بات کو اہمیت دینی چاہئے کہ جو کام اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لیا ہوا ہے اس میں حصہ دار بن کر ثواب میں حصہ لیں۔ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے بنیں ‘‘۔
(خطبہ جمعہ 20؍اپریل 2018ء)
حضرت مسیح موعودؑ کی اس پیشگوئی کو ہم ایک بار پھر پورا ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ٹیکنالوجی کے ذریعہ حضرت مسیح موعودؑ کا پیغام لیے ہوئے احمدیت آج زمین کے کونوں کونوں میں چمک رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں حضرت مسیح موعودؑ کے پیغام کو آگے سے آگے بڑھانے کے قابل بنائے اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ کہ ’’میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا‘ پوری قوت اور شوکت سے پورا ہوتا چلا جائے۔ آمین
(رپورٹ: صلاح الدین میر۔ مربی سلسلہ یوکے)