مونروویہ لائبیریا میں احمدیہ مسجد کا سنگ بنیاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ لائبیریا کو ایک نئی مسجد کے سنگ بنیاد کی توفیق ملی ہے۔ یہ مسجد انشاءاللہ مونروویہ لائبیریا کی چند بڑی مساجد میں سے ایک ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 10؍اپریل 2021ء کو امیر جماعت احمدیہ لائبیریا مکرم نوید احمد عادل صاحب نے مونروویہ شہر کی اس مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔محترم امیر صاحب کے ساتھ ساتھ مکرم اینن صاحب نائب امیر اور مکرم منصور احمد ناصر صاحب (پرنسپل شاہ تاج احمدیہ سکول) نے بھی عمارت کا بنیادی بلاک رکھا۔
مونروویہ شہر لائبیریا کا دار الحکومت ہے۔ اور جماعتی طور پر مونروویہ کو پانچ حلقوں پر تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ایک حلقہ شاہ تاج کہلاتا ہے جہاں شاہ تاج احمدیہ سکول 1996ء سے قائم ہے۔ سکول کی عمارت ایک ایکڑ کے رقبہ میں قائم ہے جس کے احاطہ میں سکول کے علاوہ پرنسپل اور نائب پرنسپل ہاؤس، سکول کے دفاتر اور مشنری انچارج مونسراڈو کاؤنٹی کے رہائش گاہیں بھی موجود ہیں۔
مسجد کا مسقف رقبہ 55× 60 فِیٹ ہے جبکہ ارادہ ہے کہ یہاں تین منزلہ عمارت تعمیر ہو۔
اس مسجد کے تمام اخراجات جماعت احمدیہ جرمنی کی ایک مخلص فیملی ادا کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جہاں یہ مسجد لوگوں کی ہدایت اور امام مہدیؑ کے پیغام کو پھیلانے والی بنے وہاں اس فیملی کے اموال اور نفوس میں برکت کا باعث بنے جو اس کے اخراجات برداشت کر رہی ہے۔ آمین۔
(رپورٹ: مرزا عمر احمد۔ مبلغ سلسلہ لائبیریا)