اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

٭… محی الدین عباسی صاحب لندن سے تحریر کرتے ہیں کہ مکرم و محترم زرتشت منیر احمد خان صاحب سابق امیر جماعت احمدیہ ناروے و سابق قائد ضلع کراچی ایک حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ آپ کے کندھے کی ہڈی ، ہنسلی کی ہڈی اور پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں سوموار کو آپریشن کے بارے میں فیصلہ متوقع ہے۔ اشد دعاؤں کی ضرورت ہے۔احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل وکرم سے کامل شفا عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین۔

٭… رانا سلطان احمد خاں صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میرے قریبی عزیز رانا منصور احمد منصور صاحب ابن رانا عبدالغفور صاحب تقریباً دو سال سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں ۔ ایک گردہ ختم ہو چکا ہے اور دوسرے گردے میں پیپ پڑ گئی ہے ۔

دونوں گردوں میں لاہور کے ایک ہسپتال سے اب سٹنٹ ڈالے گئے ہیں ۔صحت کافی کمزور ہو گئی ہے ۔ کھانسی کی بھی شکایت ہے اور الٹیاں بھی آتی ہیں ۔ علاج جاری ہے۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ موصوف کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھے۔ آمین

٭…عبدالہادی قریشی صاحب مربی سلسلہ و نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کا بھانجا عزیزم منیف احمد ابن خرم بشیر صاحب کچھ عرصہ سے بیمار ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں اس کا اپنڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔ دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے عزیزم کو شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button