ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت عبد اللہ بن خبیبؓ بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے مجھے فرمایا تم سورت اخلاص اور بعد کی دو سورتیں صبح و شام تین بار پڑھا کرو۔ یہ ذکر تجھے ہر چیز سے بے نیاز کر دے گا۔ یعنی اللہ تعالیٰ تمہاری تمام ضرورتوں کا متکفّل ہو جائے گا۔
(ابو داؤد کتاب الادب باب ما یقول اذا اصبح)