جامعۃ المبشرین سیرالیون کی سرگرمیاں
گذشتہ دنوں جامعۃ المبشرین سیرالیون میں ہونے والے پروگراموں کی رپورٹ پیشِ خدمت ہے۔
مقابلۂ حفظ قرآن
22؍مئی 2021ء کو بعد نمازِ عصر مقابلہ حفظِ قرآن کا انعقاد کیا گیا جس کا نصاب درج ذیل تھا۔
سورۃ النبا، سورۃ النٰزعٰت اور سورت عبس۔
اساتذہ جامعۃ البشرین مکرم حافظ اسداللہ وحید صاحب، مکرم حافظ شیخ ظافر احمد صاحب اور مکرم حامد علی بنگورا صاحب نے منصفی کے فرائض سرانجام دیے۔ منصفین کے فیصلہ کے مطابق عزیزم سلیمان سو، اول، عزیزم محمد ییرو کمارا، دوم، عزیزم محمود سیڈی بے اور عزیزم محمد کمارا سوم قرار پائے۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
جلسہ یومِ خلافت
27؍مئی کو صبح گیارہ بجے جلسہ کا باقاعدہ آغاز مکرم عقیل احمد صاحب ریجنل مبلغ بو ریجن کی صدارت میں تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا۔ عزیزم سلیمان سو نے تلاوت و ترجمہ پیش کیا جس کے بعد حاضرین نےصدرِ مجلس کی اقتدا میں عہدِ خلافت دہرایا۔ عزیزم علی بی کانو اور محمد ییرو کمارا نے نظم خلیفہ دل ہمارا ہے، پیش کی۔ پروگرام کی پہلی تقریر عزیزم اسماعیل سیسے، درجہ سوم نے خلافت کی اہمیت کے بارے میں پیش کی۔ مکرم مولوی مولائی فورنا، استاذ جامعہ نے خلافتِ احمدیہ کی تاریخ مختصراً بیان کی۔ پروگرام کی آخری تقریر مکرم مبارک احمد صاحب پرنسپل جامعہ نے اطاعتِ خلافت کے بارے میں پیش کی۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
مقابلہ حفظِ قصیدہ
مورخہ 29؍مئی کو بعد نماز عصر مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مقابلہ کا نصاب حضرت اقدس مسیح موعودؑ کا عربی قصیدہ یاعین فیض اللّٰہ والعرفان تھا۔
مکرم حافظ اسداللہ وحید صاحب، مکرم حافظ شیخ ظافر احمد صاحب اور مکرم اثمار احمد صاحب نے منصفی کے فرائض سرانجام دیے۔ منصفین کے فیصلہ کے مطابق عزیزم ابراہیم کروما اول، عزیزم ابراہیم کاربو دوم، اورعزیزم فؤاد کروما سوم قرار پائے۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)