الفضل انٹرنیشنل کا سالانہ نمبربر موضوع ’’اطاعتِ خلافت‘‘
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ادارہ الفضل انٹرنیشنل امسال سالانہ نمبر’’اطاعتِ خلافت‘‘ کے موضوع پر شائع کرنے کی توفیق پا رہا ہےجو جلسہ سالانہ برطانیہ کے بابرکت موقعے پر 6؍ اگست 2021ء کو منظرِ عام پر آئے گا۔ ان شاء اللہ العزیز
٭…احبابِ جماعت کو مضامین؍منظوم کلام لکھنے کی دعوت
خلافتِ احمدیہ کی اطاعت اور اس کا ادب ہر احمدی مسلمان کا طرۂ امتیاز ہے۔
شاید ہی کوئی احمدی گھرانہ ایسا ہو جسے خلیفۂ وقت کی اطاعت کے بابرکت ثمرات کا تجربہ نہ ہو۔ اگر آپ یا آپ کے کوئی عزیز
’’خلافت کی اطاعت کے بابرکت ثمرات‘‘
سے متعلق اپنے تجربات، واقعات یا اپنی یادوں میں احباب جماعت احمدیہ عالمگیر کو بھی شامل کرنا پسند فرماتے ہیں تو اپنے مضامین یا واقعات تحریری صورت میں 10؍ جولائی 2021ءتک ادارہ ہٰذا کو ارسال فرمائیں۔
موصولہ تحریرات کے ایک انتخاب سے الفضل انٹرنیشنل کے سالانہ نمبر کو مزین کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ العزیز
شاعر حضرات متوجہ ہوں
شعرائے کرام خلافت کی اطاعت اور ادب سے متعلق کلام 10؍ جولائی تک تحریری صورت میں بھجوا سکتے ہیں۔
موصولہ کلام میں سے منتخب نظموں؍اشعار کو مذکورہ اشاعت میں شامل کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ العزیز
مضامین و منظوم کلام بھجوانے کا طریق
آپ ادارہ الفضل انٹرنیشنل کو اپنے مضامین یا منظوم کلام تحریری صورت میں 10؍ جولائی تک درج ذیل طریق پر بھجوا سکتے ہیں:
1۔ بذریعہ ای میل: [email protected] ۔ 2۔ بذریعہ فیکس: +442085447611
3۔ بذریعہ ڈاک:
(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)