ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت ابوذر غفاریؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ فرماتاہے: اے میرے بندو اگر تمہارے سب اگلے پچھلے جنّ واِنس ایک میدان میں اکٹھے ہوجائیں اور مجھ سے حاجات مانگیں اور مَیں ہر ایک انسان کی حاجات کو پورا کردوں تو بھی میرے خزانوں میں اتنی بھی کمی نہیں آئے گی جتنی سمندر میں سوئی ڈال کر اس کو باہر نکا لنے سے سمندر کے پانی میں آتی ہے۔
(صحیح مسلم کتاب البرّ والصّلۃ باب تحریم الظلم حدیث نمبر 4674)