اطلاعات واعلانات
سانحہ ارتحال
مکرم مظفر احمد شہزاد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے تایا زاد بھائی مکرم ماسٹر نسیم احمد صاحب ولد سعید احمد صاحب مورخہ 18؍ اگست 2020ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ موصی ہونے کی وجہ سے ان کے جسدِ خاکی کو ربوہ لے جایا گیا جہاں نماز جنازہ کے بعد بہشتی مقبرہ نصیرآباد میں تدفین ہوئی ۔آپ یکم نومبر 1974ء کو پیدا ہوئے۔نیک، مخلص، اور نافع الناس وجود تھے۔ مختلف تنظیمی و جماعتی شعبہ جات میں خدمت کی توفیق ملی۔ آپ حضرت میاں جان محمد صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام کے پوتے اور حضرت میاں غلام محمد صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام کے پڑپوتے تھے۔آپ نےبیوہ، ایک بیٹاعزیزم شاہد احمد ثانی اورتین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔احباب جماعت سے مرحوم کی بلندیٔ درجات کے لیے درخواست دعا ہے۔
اعلان ولادت
٭…مکرم عبدالسمیع خان صاحب استاد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا تحریر کرتے ہیں:
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے خاکسار کےچھوٹے بیٹےڈاکٹر عطاءالرؤف سلمان اور نائلہ رؤف صاحبہ کو 31؍ جنوری 2021ء کوناروے میں بیٹی صوفیہ سلمان سے نوازا ہے۔ بچی مکرم شیخ مبارک احمد صاحب کی نواسی ہے۔
نیز اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار کے بڑے بیٹے عزیزم عطاء المنعم رضوان اور صائمہ رضوان صاحبہ کو 8؍ جولائی کو جرمنی میں دوسرا بیٹا موسیٰ خان عطا فرما یا ہے۔ بچہ مکرم لطیف احمد خان صاحب آف راولپنڈی حال جرمنی کا نواسہ ہے۔ دونوں نو مولود مکرم عبد الرشید خان صاحب آف خوشاب اور حضرت مولوی فتح دین صاحبؓ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسل سے ہیں۔
احباب سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں بچوں کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور انہیں دین کے خادم اور والدین کے لیے قرۃ العین بنائے۔ آمین
اعلان کامیابی
٭…جمیل احمد تبسّم صاحب مبلغ سلسلہ اوفا،بشکرتستان رشیا سے تحریر کرتے ہیں کہ محض خدا تعالیٰ کے فضل اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں سے امسال خاکسار نے Bashkir State Pedagogical Universityسےماسٹرزنوے فیصد سے زائد نمبروں کے ساتھ مکمل کرکے رشیا کی اعلیٰ تعلیمی سندRed Diplomaحاصل کرنے کی توفیق پائی ہے۔الحمدللہ علیٰ ذٰلک
احباب جماعت سے دُعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے، خاکسار کو مقبول خدمت دین کی توفیق دے اور اپنے وعدوں کے مطابق رشیا میں اسلام احمدیت کو ریت کے ذروں کی طرح پھیلادے۔آمین