اطلاعات و اعلانات
درخواستِ دعا
٭…مکرم عبدالروف صاحب سیکرٹری وصایا بریڈفورڈ نارتھ یوکے تحریر کرتے ھیں کہ
خاکسار کے چھوٹے بھائی مکرم عبدالحئی ناصر صاحب مبلغ سلسلہ و انچارج ایم ٹی اے سیرالیون ابن( مکرم عبدالرزاق صاحب مرحوم سابق پی ٹی آئی جامعہ احمدیہ ربوہ ) کے گردے میں پتھری کے دو آپریشن گھانا میں ھو چکے ھیں۔ لیکن آپریشن کے بعد طبعیت مسلسل خراب چلی آ رھی ھے- اب پورے جسم میں انفیکشن ھو گیا ھے- ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انفیکشن کے ساتھ جسم میں بکٹیریا بھی پھیل گیا ھے- جس کی وجہ سے حالت کافی خراب ھے۔عزیزم کو دوبارہ اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ھے۔
احبابِ جماعت سے داردمندانہ اور عاجزانہ دعا کی درخواست ھے کہ دعا کریں کہ اللہ تعالی رحم فرما دے اور جلد کامل شفا دے اور ھر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔ اللہ تعالی اپنے فضل سے زیادہ سےزیادہ خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
درخواستِ دعا
٭…مکرم عابد انور خادم صاحب ناظم تبلیغ مجلس انصار اللہ ساؤتھ ریجن یوکے اعلان کرتے ہیں کہ
خاکسار کے ماموں ملک حبیب احمد صاحب آف مغلپورہ لاہور حال ٹورانٹو کینیڈا (جو محترم ملک منور احمد جاوید صاحب صاحب مرحوم نائب ناظر الضیافت کے چھوٹے بھائی ہیں) کی اہلیہ محترمہ یاسمین ملک صاحبہ ایک لمبے عرصے سے کمر درد کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ ان کے دو آپریشنز ہو چکے ہیں۔ تیسرا آپریشن چند روز میں میں ٹورانٹو ہسپتال کینیڈا میں متوقع ہے۔
نیز خاکسار کے ماموں مکرم حبیب احمد صاحب بھی مختلف عوارض میں مبتلا ہیں۔
احباب جماعت سے عاجزانہ درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر دو عزیزان جلد صحت کاملہ سے نوازے۔ آمین
سانحہ ارتحال
٭…مکرم شاہد محمود ڈوگر صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ان کی والدہ محترمہ بشریٰ محمود ڈوگر صاحبہ بیوہ مکرم چودھری محمود احمد ڈوگر صاحب سابقہ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی لندن میں 15 جون 2021ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
آپ لندن میں اپنے بڑے بیٹے عزیز شاہد محمود ڈوگر صاحب کے پاس رہائش پذیر تھیں۔ تقریباً 8 ماہ سے نسیان میں تھیں۔ آپ نے 80سال عمر پائی۔ چند سالوں سے دل اور کھانسی کی تکلیف میں متبلا تھیں۔
مرحومہ خدا تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں۔ آپ کا جنازہ ربوہ لایا گیا اور20 جون کو بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔ موصوفہ جماعتی چندوں میں باقاعدہ تھیں۔ سادہ مزاج، دعاگو اور نماز تہجد باقاعدگی سے ادا کرتی تھیں۔ اکثر دعاؤں کا زیر لب ورد کرتی رہتی تھیں۔ سارا خاندان ان کی تعریف کرتا ہے۔ خلیفہ وقت اور نظام جماعت کے لیے باقاعدہ دعا کرتی تھیں۔
مرحومہ نے 3 بیٹے یادگار چھوڑے ہیں جو اپنے اپنے گھروں میں آباد ہیں ۔
احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔ آمین
٭…مکرم نبیل احمد ناصر صاحب (فارنہم، یوکے) تحریر کرتے ہیں کہ ہماری والدہ محترمہ بیگم بشریٰ ناصر احمد صاحبہ، زوجہ کمانڈر ناصر احمد مرحوم (آف پاکستان نیوی، کراچی) مورخہ 13؍جولائی 2020ء بروز پیر، خاکسار کے گھر بمقام فارنہم، سرے، یو کے، میں بعارضہ قلب اپنے رب کے حضور حاضر ہو گئیں۔ انا للہ و انا علیہ راجعون۔
آپ کی عمر 83 برس تھی۔ آپ کی پیدائش یکم ستمبر 1936ء کو جزیرہ زنجبار، مشرقی افریقہ میں ہوئی۔ آپ کا خاندان وہاں دو نسلوں سے مقیم تھا۔ آپ کے والد ڈاکٹر عبدالغفور خان کڑک کو قادیان دارالایمان میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کا ہم جماعت ہونے کا شرف حاصل تھا۔ ہماری والدہ الحمد للہ پیدائشی احمدی تھیں۔ آپ کے دادا ڈاکٹر عبدالغنی خان کڑک (آف زنجبار اور بعد ازاں گوجرانوالہ) اور آپ کے نانا شیخ عبدالرشید (آف بٹالہ) دونوں صحابی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام تھے۔ 1950ء کی دہائی میں آپ کا خاندان لاہور منتقل ہوا اور وہیں آپ نے اپنی تعلیم مکمل کی۔ آپ 6 بہنوں اور دو بھایئوں میں دوسرے نمبر پر تھیں۔ آپ کے سب سے چھوٹے بھائی سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمحسن خالد خان کڑک نے دسمبر ۱۹۷۱ میں سابقہ مشرقی پاکستان میں دورانِ جنگ دادِ شجاعت دیتے ہوۓ صرف ۲۲ سال کی عمر میں شہادت پائی اور ستارہ جرأت کے حقدار قرار پاۓ۔ آپ کے دوسرے بھائی عبدالمنعم خان کڑک آف لاہور کینٹ (حال مقیم ڈیلاس، ٹیکساس، یو ایس اے) ہیں۔
ہمارے والدین رشتۂ ازدواج میں نومبر 1958ء میں لاہور میں منسلک ہوۓ جس کے بعد وہ کراچی بسلسلۂ ملازمت منتقل ہو گۓ۔ 1981ء میں نسبتاً کم عمر میں بیوگی کا دکھ پانے کے بعد ہماری والدہ اپنے میکہ لاہور چلی گئیں، اور اپنے دونوں کم عمر بیٹوں کی پرورش کے لۓ فوجی فاؤنڈیشن مہم ملازمت کی اور ان کی بہترین تربیت کی۔ 1993ء میں اپنے بیٹوں کے پاس لندن منتقل ہوئیں۔
ہماری والدہ پابندِ صوم و صلواۃ، سلسلۂ عالیہ احمدیہ کی شیدائی، نظامِ خلافت سے مکمل طور سے منسلک، اور تمام جماعتی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کرنے والی بابرکت وجود تھیں۔
ان کے بڑے بیٹے ندیم احمد ناصر بریڈفورڈ (یارکشائر) میں ڈاکٹر ہیں اور خاکسار سرے کی لوکل گورنمنٹ میں کونسلر ہے۔ آپ نے اپنے پیچھے دو بیٹے، دو بہوئیں اور چار پوتیاں سوگوار چھوڑیں ہیں۔
احباب جماعت سے والدہ محترمہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے۔
٭…٭…٭