امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 30؍اگست تا 05؍ستمبر 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…24؍اگست بروز منگل: حضور انور آج مسجد فضل لندن کے نواح میں واقع سید طالع احمد شہید کے گھر تشریف لے گئے اور شہید مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔
٭… 03؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں ایک بہت ہی پیارے واقفِ زندگی مکرم سیّد طالع احمد شہید کے درخشندہ اوصاف کا تذکرہ فرمایا۔ نیز نماز جمعہ کے بعد شہید مرحوم کی نماز جنازہ حاضر پڑھائی۔
٭…نماز جنازہ کے بعد حضور انور شہید مرحوم کی تدفین کے لیے ایشنگ سمٹری گوڈالمنگ (Eashing Cemetry Godalming)تشریف لے گئے۔ حضور انور تدفین کے دوران وہیں موجود رہے اور اور آخر پر دعا کروائی۔
٭…04؍ستمبر بروز ہفتہ: حضور انور نے آج دوپہر ساڑھے گیارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لا کر مکرم قاضی ناصر احمد بھٹی صاحب مرحوم (آف نارتھ ویلز،یوکے)کی نماز جنازہ حاضر اور 18مرحومین کی نماز جنازہ
غائب پڑھائی۔
٭…آج نمازِ ظہر سے قبل لندن میں مقیم 16 تا 19 سال کے خدام الاحمدیہ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔
٭…حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔
٭…عزیزہ عائشہ کبیر بنت مکرم عبدالکبیر صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم فرہاد احمد رانا صاحب (مربی سلسلہ۔ امریکہ) ابن مکرم شہزاد احمد رانا صاحب (امریکہ)
٭…عزیزہ ماہم ناصر (واقفۂ نو) بنت مکرم مستنصر ناصر صاحب (مانچسٹر۔ یوکے) ہمراہ مکرم تحمید احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ آرکائیو اینڈ ریسرچ یوکے) ابن مکرم وسیم احمد صاحب (ناروے)
٭…عزیزہ فریحہ ناصر (واقفۂ نو)بنت مکرم عبدالحمید ناصر صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم ارادش اویس احمد خالد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم سعادت احمد خالد صاحب (جرمنی)
٭…عزیزہ فریحہ ندیم (واقفۂ نو) بنت مکرم قیصر ندیم صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم فیضان احمد صاحب ابن مکرم (حکیم) محمد یاسین صاحب (لندن۔ یوکے)
٭…عزیزہ آمنہ فاروق بنت مکرم مرزا ارشد فاروق صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم جواد احمد جاوید صاحب ابن مکرم جاوید اقبال صاحب (لندن۔ یوکے)
٭…05؍ستمبر بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل برمنگھم، یوکے میں مقیم 16 تا 19 سال کے خدام الاحمدیہ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا