اطلاعات و اعلانات
درخواستہائے دعا
٭…مکرم عبدالرؤوف صاحب سیکرٹری وصایا بریڈفورڈ نارتھ یوکے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے چھوٹے بھائی مکرم عبدالحئی ناصر صاحب مبلغ سلسلہ و انچارج ایم ٹی اے سیرالیون (ابن مکرم عبدالرزاق صاحب مرحوم سابق پی ٹی آئی جامعہ احمدیہ ربوہ ) کے گردے میں پتھری کے دو آپریشن گھانا میں ہو چکے ہیں۔ لیکن آپریشن کے بعد طبیعت مسلسل خراب چلی آ رہی ہے۔اب پورے جسم میں انفیکشن ہو گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انفیکشن کے ساتھ جسم میں بیکٹیریا بھی پھیل گیا ہے جس کی وجہ سے حالت کافی خراب ہے۔عزیزم کو دوبارہ اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
احبابِ جماعت سے دردمندانہ اور عاجزانہ دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ رحم فرما دے اور معجزانہ طور پر شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازتے ہوئے ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے زیادہ سےزیادہ خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
٭…مکرم عابد انور خادم صاحب ناظم تبلیغ مجلس انصاراللہ ساؤتھ ریجن یوکے تحریر کرتے ہیں کہ
خاکسار کے ماموں ملک حبیب احمد صاحب آف مغلپورہ لاہور حال ٹورانٹو کینیڈا (جو محترم ملک منور احمد جاوید صاحب مرحوم نائب ناظر ضیافت کے چھوٹے بھائی ہیں) مختلف عوارض میں مبتلا ہیں اور ان کی اہلیہ محترمہ یاسمین ملک صاحبہ ایک لمبے عرصے سے کمر درد کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ ان کے دو آپریشنز ہو چکے ہیں۔ تیسرا آپریشن چند روز میں ٹورانٹو ہسپتال کینیڈا میں متوقع ہے۔
احباب جماعت سے عاجزانہ درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے ہر دو عزیزان کو صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔آمین