ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی مئیر کی احمدیہ مسجد میں آمد
محترمہ Marianne Borgen صاحبہ جو ناروے کے دار الحکومت Oslo کی مئیر ہیں،
مورخہ 3 ستمبر 2021 بروز جمعہ جامع مسجد بیت النصر تشریف لائیں۔ مئیر صاحبہ نے دوران نماز جمعہ اوپر گیلیری میں بیٹھ کر خطبہ جمعہ سنا اور نماز کی ادائیگی ملاحظہ کی۔ بعد از نماز مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب، مشنری انچارج و نائب امیر نے انہیں خطاب کی دعوت دی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مسجد میں آنے کی دعوت پر شکریہ ادا کیا اور جماعت احمدیہ ناروے کی تعریف کرتے ہوئے کہا :-
٭…آپ نے Covid کی وبا میں اتنی زیادہ احتیاط کی کہ اوسلو کے تمام گروپس میں متاثرہ افراد میں سب سے کم آپ کی شرح رہی۔ جس کے نتیجہ میں ہم اس وبا پر قابو پانے میں کامیاب رہے۔
٭…آپ کا شکریہ کہ انسانی ہمدردی میں Humanity First کے تحت اوسلو کے لوگوں کی مدد کی۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرنے آئی ہوں کہ آپ امن کانفرنس کے ذریعہ ناروے اور دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہیں۔
٭…میری درخواست ہے کہ آپ اس ماہ میں ہونے والے انتخابات میں ضرور حصہ لیں۔
بعد ازاں وہ لجنہ ہال گئیں اور خواتین سے بات چیت کرتی رہیں۔
تحائف کے تبادلے اور ضیافت کے بعد میئر صاحبہ رخصت ہوئیں۔
مقامی اخبار کے نمائندے نے اس تمام پروگرام کی کوریج کی اور آنے والی اشاعت میں جگہ دی۔