اطلاعات واعلانات
درخواستِ دعا
٭…آسیہ شکور صاحبہ اہلیہ رانا عبدالشکور صاحب ربوہ تحریر کرتی ہیں کہ ان کے دیور مکرم منصور احمد منصور ولد مکرم عبدالغفار صاحب گذشتہ تقریباً 2سال سے گردے خراب ہونے کی وجہ سے بیمار ہیں۔ گردوں میں ہر تین ماہ بعدسٹنٹ تبدیل ہوتے ہیں ۔ پہلے کافی تشویشناک حالت تھی اب خدا تعالیٰ کے فضل سے کافی بہتر ہیں اور مسجدمیں نماز باجماعت ادا کرتے ہیں ۔
احباب کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامل شفا عطا فرمائے اور صحت و تندرستی سے نوازے۔ آمین
٭…٭…٭
اعلانِ ولادت
٭…مکرم سید مبشر احمد صاحب آف ڈنمارک تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے خاکسارکے بیٹےعزیزم ڈاکٹر سید اظہر احمد اور بہو عزیزہ ڈاکٹر شمائلہ منیر مقیم ڈنمارک کو مورخہ14؍ ستمبر 2021ء کوتیسرے بیٹے سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت نومولود کا نام سید طالع احمد عطا فرمایا ہے۔نومولودصحابی حضرت مسیح موعودؑ، حضرت سید حسن شاہ صاحبؓ کی نسل میں سے ہے اور مکرم منیر الدین احمد صاحب مرحوم آف فیصل آباد کا نواسہ ہے۔احبابِ جماعت سے عزیزم سید طالع احمدکے لیے دعا کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ نو مولود کو اسم با مسمٰی، نیک قسمت، جماعت احمدیہ کے لیے مفید وجود بننے اور خلافت کے سچے اطاعت گزار اور خادم ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
٭…٭…٭