ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت جابر بن عبد اﷲ رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:میں اور میری اُمت روزِ قیامت ایک ٹیلے پر ہوں گے اور تمام مخلوقات کو دیکھ رہے ہوں گے۔ تمام امتوں کا ہر شخص یہ چاہ رہا ہو گا کہ کاش وہ بھی امت محمدیہ میں ہوتا۔ اور کوئی نبی ایسا نہیں ہو گا جس کی قوم نےاسے جھٹلایا نہ ہو گا مگر روزِ قیامت ہم اُس نبی کے گواہ ہوں گے کہ اس نے اپنے ربّ ذو الجلال کے احکام پہنچا دیے تھے اور اُنہیں نصیحت کی تھی۔
(تفسیر طبری زیر آیت۔ وَ کَذٰلِکَ جَعَلۡنٰکُمۡ اُمَّۃً وَّسَطًا۔ البقرة: 143)