جماعت احمدیہ چیک ریپبلک کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل کا اجرا
خدا تعالیٰ کے بے حد فضل اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں کے طفیل جماعت احمدیہ چیک ریپبلک کو اپنی ویب سائٹ اور جماعت کا آفیشل یوٹیوب چینل یکم اگست 2021ء کو لاؤنچ کرنے کی توفیق ملی ہے۔
اس ویب سائٹ کے ذریعہ سے چیک ریپبلک کے تقریباً 11ملین باشندوں کے علاوہ ہمسایہ ملک سلواکیا جن کی زبان چیک زبان سے بہت حد تک ملتی ہے مزید تقریباً 5 ملین افراد تک رسائی ہوسکتی ہے۔ اس طرح اس ویب سائٹ کے ذریعہ دنیا بھرمیں 16 ملین افراد تک اسلام احمدیت کا محبوبانہ اور دلربا چہرہ پہنچانے کے لئے ممد ثابت ہوگی۔ انشاء اللہ تعالیٰ۔
ویب سائٹ کی تفصیل
٭… ویب سائٹ کا نام www.ahmadija.cz ہے۔
٭… ویب سائٹ 6حصوں میں منقسم ہے۔ اس میں:1۔اسلام، 2۔احمدیت، 3۔خلافت، 4۔قرآنِ کریم، 5۔لٹریچر اور 6۔اعتراضات کے جوابات کے سیکشن بنے ہیں۔
ویب سائٹ کی خصوصیات
٭…چیک ریپبلک کے دار الحکومت پراگ میں دنیا بھر سے لوگوں کی آمد و رفت (browsing) کو مد نظر رکھتے ہوئے ویب سائٹ انگریزی اور چیک زبان میں دستیاب ہے۔ اس طرح یہ ویب سائٹ ایک انٹرنیشنل حیثیت رکھتی ہے۔ نیز اس ویب سائٹ میں باقی دنیا کی 50 جماعتی ویب سائٹ کے لنک ان کے جھنڈوں کی تصاویر کے ساتھ میسر ہیں۔
٭…خلافت کے باب کے تحت ”احمدی مسلمانوں کے ساتھ رابطہ“ کا ذیلی باب باندھا ہے جس میں MTA LIVE انگریزی زبان میں دیکھا جاسکتا ہے۔
٭…لٹریچر کے سیکشن میں تین باب موجود ہیں۔
1۔ جماعتی کتب: اس سیکشن میں جماعت چیک ریپبلک کی کتب ڈالی گئیں ہیں۔ تاحال تین کتب کا ترجمہ چیک زبان میں ہوچکا ہے۔
2۔ کتابچے/ Booklets: اس میں حضورِ انور کے مختلف موضوعات پر خطابات کو booklets کی شکل دیکر انگریز ی اور چیک زبان میں اعلیٰ design کی صورت میں ڈ الا ہے۔ نیز اس میں ایک تعارفی کتابچہ بھی موجود ہے۔
3۔ دیگرمضامین: اس حصہ میں تاحال مندرجہ ذیل موضوعات پر مضامین موجود ہیں: قرآن کریم، رمضان المبارک، ارکانِ ایمان، اسلام کی بنیادی تعلیم، احمدیت کیا ہے؟، خلافتِ احمدیہ۔ (اس میں گاہے بگاہے مزید مضامین کے اضافے ہوتے رہیں گے۔ انشاء اللہ)
٭…لٹریچر کے سیکشن کے بعد ایک اہم باب ”اعتراضات کے جوابات“ کا ہے۔ اس میں عصرِ حاضر کے مختلف سوالات اور مضامین پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مثلاً شریعت، حجاب، جہاد، جنت اور جہنم کا تصور۔
٭…ویب سائٹ کے آخر پر Contact us کا آپشن موجود ہے۔ اس کے ذریعہ سے جماعت احمدیہ چیک ریپبلک سے براہِ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ نیز جماعت کے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس موجود ہیں۔ اسی طرح جماعت کی بعض اہم ویب سائٹس جیسا کہ alislam، mta، askislam، humanityfirst اور review of religion کو اس حصہ میں نمایاں طور پر دکھایا جارہا ہے۔
ہوم پیج
٭… ہوم پیج پر بہت پروفیشنل انداز میں تصاویر بنا کر ایک slideshow بنائی گئی ہے اور بعض اہم مضامین کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔
٭…ہوم پیج پر چیک ریپبلک کے مختلف شہروں کے نمازوں کے اوقات upload کئے جاتے ہیں۔
٭…اسی طرح ویب سائٹ پر آنے والی تازہ پوسٹس، نئے مضامین کی فہرست اور جماعت چیک ریپبلک کے پروگراموں کی MTA NEWS پر نشر ہونے والی ویڈیوز موجود ہیں۔
٭…نیز جماعت کے instagram پر شائع ہونے والی پوسٹس اور تصاویر بھی اس صفحہ پر دکھائی جارہی ہیں۔
یوٹیوب چینل کی تفصیل
نام: Ahmadíja Muslimský Spolek
اس کے قیام کا مقصد اور غرض و غایت بھی ویب سائٹ کی طرح اعلائے کلمة اللہ ہے۔ اس میں انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کی تعارفی ویڈیوز کے ساتھ جماعت چیک ریپبلک کی سرگرمیوں کو پیش کیا جائے گا۔ تا حال ایک promo ویڈیو کو upload کیا ہے جس میں چیک و سلواکیا کے باشندوں کو بتایا جارہا ہےکہ اسلام ایک پُر امن مذہب ہے جو مخلوق سے ہمدردی اور ایک خدا کے وجود کی تعلیم دیتا ہے۔
آخر پر قارئینِ کرام سے اس ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل کی ٹیم کے لیے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔ خاص طور پر افرادِ جماعت چیک ریپبلک کے لئے دعا کی عاجزانہ درخواست کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے ایمان و یقین میں ترقیاں عطا فرماتا چلاجائے۔ اللہ کرے کہ یہ ویب سائٹ چیک ریپبلک اور سلواکیا کے باشندوں کے لئے حد درجہ نافع ثابت ہو۔ اور اللہ تعالیٰ اس ویب سائٹ کے ذریعہ ہمیں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی تصویر کی اشاعت کرنے کی تو فیق عطا فرمائے۔ آمین