کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام
اب زمین پر سچا مذہب صرف اسلام ہے
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام فرماتے ہیں:
اے تمام وہ لوگو جو زمین پر رہتے ہو اور اے تمام وہ انسانی روحو ! جو مشرق اور مغرب میں آباد ہو ! میں پورے زور کے ساتھ آپ کو اس طرف دعوت کرتا ہوں کہ اب زمین پرسچا مذہب صرف اسلام ہے اور سچا خدا بھی وہی خدا ہے جو قرآن نے بیان کیا ہے اور ہمیشہ کی روحانی زندگی والا نبی اور جلال اور تقدس کے تخت پر بیٹھنے والا حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ ہے۔
(تریاق القلوب ، روحانی خزائن جلد 15صفحہ 7)