متفرق

اچار گوشت

اجزاء

گوشت: ……ایک کلو

دہی: ……آدھا کپ

سونف: ……ڈیڑھ چائے کا چمچ

کلونجی:……ڈیڑھ چائے کا چمچ

پیاز:……چار عدد(باریک کٹی ہوئی)

نمک اور لال مرچ:……حسبِ ضرورت

ہری مرچ:…… سات سے آٹھ عدد (باریک کٹی ہوئی)

زیرہ:…… ڈیڑھ چائے کا چمچ

میتھرے:……ڈیڑھ چائے کاچمچ

ٹماٹر: آدھا کلو

ادرک لہسن:……حسبِ ضرورت(پسا ہوا)

تیل:……حسبِ ضرورت

ترکیب

گوشت کو پہلے تھوڑا سا پانی شامل کر کےپریشر ککر میں چار سے پانچ منٹ گلنے کے لیے رکھ دیں۔ یاد رہے کہ بہت زیادہ گوشت نہ گلے۔

پیازکو بھون کر اس میں گوشت، پسا ہوا ادرک اور لہسن ڈالیں اور اس وقت تک بھونتے رہیں جب تک گوشت کا پانی خشک نہ ہوجائے۔

نمک،مرچ ملاکر دہی اور ٹماٹر گوشت میں ڈال دیں اور پکنے دیں۔

جب پانی خشک ہونے کو آجائے تو اس میں زیرہ ، سونف، میتھرے،کلونجی اور ہری مرچیں ڈال دیں۔

پھر 10منٹ کے لیے اس کو ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ اچار گوشت تیار ہے۔

(تصویر: https://gooposts.com/recipes/info/detail/36)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button