اطلاعات واعلانات
٭…پروفیسر نصیر احمد حبیب صاحب واقف زندگی شعبہ آرکائیو لندن تحریر کرتے ہیں کہ میرے والدمکرم حبیب احمد صاحب سابق پروفیسر جامعہ احمدیہ ربوہ مورخہ 22؍اکتوبر 2021ء بروز جمعۃ المبارک ٹورانٹوکینیڈا میں وفات پا گئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
آپ 1930ء میں قادیان میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد مکرم چراغ دین صاحب حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کے ہاتھ پر بیعت کر کے احمد یت میں شامل ہوئے تھے۔ میاں چراغ دین صاحب فارسی کے استاد تھے اور آپ کو سیالکوٹ میں 1904ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دیدار کا شرف حاصل ہوا ۔مکرم حبیب احمد صاحب کی والدہ سارہ بیگم حضرت میاں جمال الدین سیکھوانیؓ کی صاحبزادی تھی۔ حضرت میاں جمال الدین صاحبؓ کا حضرت مسیح موعود ؑکے صحابہ کی فہرست میں 30واں نمبر ہے۔ مکرم حبیب احمد صاحب نے میٹرک قادیان سےپاس کیا اور تقسیم ہندوستان کے موقع پر اپنے والدین کے ساتھ پاکستان آگئے۔ بعد ازاں نیوی میں ملازم ہو گئے ۔ بیماری کی وجہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی اور تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔ ٹی آئی ہائی سکول میں ٹیچنگ کے ساتھ ساتھ ایم اے فلاسفی اور ایم اے انگلش کی تعلیم مکمل کی۔سیرالیون میں بطور استاد اور پرنسپل 13 برس تک خدمات سر انجام دیں۔بعد ازاں جامعہ احمدیہ ربوہ میں 11برس تک بحیثیت پروفیسر شعبہ انگریزی خدمات سر انجام دیں ۔ آپ نہایت محنتی اور فرض سناش استاد تھے ۔ پسماندگان میں آپ نے 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں یادگار چھوڑے ہیں۔
احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے، درجات بلندفرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
دعائیہ اعلانات و اطلاعات کے لیے درج ذیل ای میل پر رابطہ فرمائیں: