متفرق شعراء
موجہِ ابرِ رواں ہیں ہم لوگ
روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 20؍مئی 2013ء میں مکرم محمودالحسن صاحب کی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب پیش ہے:
موجہِ ابرِ رواں ہیں ہم لوگ
جانے کیوں سب پہ گراں ہیں ہم لوگ
ہوبہو مہر و وفا کی تصویر
ہمہ تن آہ و فُغاں ہیں ہم لوگ
نرم و نازک کبھی شبنم کی طرح
اور کبھی شعلہ بجاں ہیں ہم لوگ
یہ نہیں اہلِ خرد کو معلوم
واقفِ سرّ نہاں ہیں ہم لوگ
لاکھ بے یار و مددگار سہی
صاحبِ شانِ شہاں ہیں ہم لوگ
خرقۂ فقر ، ہماری زینت
رونقِ بزمِ جہاں ہیں ہم لوگ
آگ میں پڑ کے براہیم صفت
واردِ کوئے جناں ہیں ہم لوگ