مقابلہ کسوٹی۔ جامعہ احمدیہ جرمنی
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ جرمنی کے سال 22-2021ء کا ستمبر سے آغاز ہو چکا ہے۔ مجلسی علمی، مجلس ارشاد اور مجلس العاب کے تحت مختلف پروگراموں کا انعقاد جاری ہے۔ مورخہ20 اکتوبر 2021ء کو مجلس علمی کے تحت ’’مقابلہ کسوٹی‘‘ کا انعقاد ہوا۔
مقابلہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم سید اعتزاز شاہ نے کی۔ بعد ازاں عزیزم رضوان اللہ سندھو نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔
آج کے اس مقابلہ میں کل 10ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم تین طلبہ پر مشتمل تھی۔ مطلوبہ جواب تک پہنچنے کے لیے ہر ٹیم کو 20سوالات 4منٹ کے اندر اندر کرنے کی اجازت تھی۔ اس مقابلہ میں جو ٹیم جتنے کم وقت اور کم سوالات میں منصفین کے سوچے ہوئے جواب کو صحیح بوجھ لے پوزیشن کی حق دار ہوتی ہے ۔
بہت اچھا مقابلہ ہوا۔ اس مقابلہ میں اول ٹیم عزیزان رانا توصیف، عدنان بشارت جنجوعہ اور معین احمد کی قرار پائی۔ دوسری پوزیشن عزیزان عمر رشید ،فرخ خرم اور ماہد حسین کی ٹیم نے جبکہ تیسری پوزیشن عزیزان ادیب بٹ، عبدالباری سمیع اور سلطان سمیع کی ٹیم نے حاصل کی۔
مقابلہ کے اختتام پر مکرم شمس اقبال صاحب نے نتائج کا اعلان کیا اور دعا کے ساتھ اس مقابلہ کا اختتام ہوا۔