حضرت مصلح موعود ؓ
صحت کی درستی اور ورزش کا خیال
حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
’’پس ورزش انسان کے کاموں کا حصہ ہے۔ ہاں گلیوں میں بیکار پھرنا۔ بیکار بیٹھے باتیں کرنا۔ اور بحثیں کرنا۔ آوارگی ہے او ران کا اِنسداد خدام الاحمدیہ کا فرض ہے۔ اگر تم لوگ دنیا کو وعظ کرتے پھرو۔ لیکن احمدی بچے آوارہ پھرتے رہیں تو تمہاری کوششیں رائیگاں جائیں گی۔ پس تمہارا فرض ہے کہ ان باتوں کو روکو۔ دوکانوں پر بیٹھ کر وقت ضائع کرنے والوں کو منع کرواور اگر کوئی نہ منع ہو تو ان کے والدین، استادوں اور محلہ کے افسروں کو رپورٹ کرو۔ کہ فلاں شخص آوارہ پھرتا اور وقت ضائع کرتا ہے۔‘‘
(الفضل11مارچ1939ء)