ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت حارثہ بن وہبؓ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کویہ فرماتے ہوئے سنا کہ کیامَیں تمہیں جنت والوں کی اطلاع نہ دوں۔ صحابہؓ نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ۔ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر کمزور قرار دیے جانے والا اگر وہ اللہ تعالیٰ کے نام کی قسم اٹھا لے تو اللہ تعالیٰ اس کی لاج رکھتا ہے۔ یعنی اس کی قسم کو پورا فرما دیتا ہے۔ پھر فرمایا کہ کیا مَیں تم کو آگ والوں کی خبر نہ دوں۔ صحابہؓ نے عرض کی کیوں نہیں؟ اس پر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر سر کش، درشت مزاج، متکبر، آگ والا ہے۔
(مسلم، کتاب الجنۃ ونعیمھا، باب النار یدخلھا الجبارون …)