امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 06 تا 12؍دسمبر 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭… 06؍دسمبر بروز سوموار: آج شام آٹھ بجے ممبر آف پارلیمنٹ Sir Edward Davey جو برطانیہ کی سیاسی پارٹی Liberal Democrats کے لیڈر بھی ہیں، کی حضور انور کے ساتھ ملاقات تھی۔
٭… 07؍دسمبر بروز منگل: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2021ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں پہلی نشست تھی۔ اس نشست میں مربیان کرام کو اپنا تعارف کروانے کا موقع ملااورحضور انور ایدہ اللہ کی بابرکت موجودگی میں حضرت مصلح موعودؓ کی تقریر ‘تقدیر الٰہی’ کے ابتدائی صفحات کے مطالعہ کی توفیق پائی۔
٭… 10؍دسمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابو بکر صدیق عبد اللہ بن عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔
٭…11؍دسمبر بروز ہفتہ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ حمیدہ اختر صاحبہ اہلیہ مکرم مشتاق احمد بٹ صاحب مرحوم (جماعت سیلسڈن کرائیڈن) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 16مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…حضور انور نے آج نماز ظہر و عصر کےبعد درج ذیل سات نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔
٭…عزیزہ غنیٰ اللیل بنت مکرم خالد اللیل صاحب ہمراہ مکرم ظافر احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ جرمنی) ابن مکرم طاہر احمد صاحب (مربی سلسلہ و سیکرٹری تربیت جرمنی)
٭…عزیزہ حمیرا ہما عمر (واقفۂ نو) بنت مکرم ڈاکٹر فضل عمر صاحب (ہارٹلےپول۔ یوکے) ہمراہ مکرم سلمان احمد مصطفیٰ صاحب (واقف نو۔ لندن)
٭…عزیزہ دانیہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم بختیار احمد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم فراز رفیع صاحب ابن مکرم رفیع احمد صاحب (لندن)
٭…عزیزہ ساریہ فضیلت (واقفۂ نو) بنت مکرم طاہر احمد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم دانیال احمد صاحب (رضاکار۔ایم ٹی اے) ابن مکرم محمد احمد صاحب (آلڈرشاٹ۔یوکے)
٭…عزیزہ نبیلہ احمد بنت مکرم محمد صاحب (آلڈرشاٹ۔ یوکے) ہمراہ مکرم حماد احمد ملک صاحب (واقف نو) ابن مکرم منیر احمد ملک صاحب (آلڈرشاٹ۔ یوکے)
٭…عزیزہ نادیہ کوثر احمد بنت مکرم کوثر احمد صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم متوسم سبحان سندھو صاحب ابن مکرم چودھری محمد اعجاز احمد سندھو صاحب (امریکہ)
٭…عزیزہ کومل ہادی بنت مکرم عبد الہادی شہزاد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم باسم الزمان صاحب ابن مکرم قمر الزمان صاحب (بورڈن۔ یوکے)
٭… آج شام پانچ بجے کینیڈا میں مقیم عرب احمدی(خدام و انصار) کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔
٭…12؍دسمبر بروز اتوار: آج شام پانچ بجے کینیڈا میں مقیم عرب احمدی خواتین (لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ) کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا