اطلاعات و اعلانات
درخواست دعا
٭…ماسٹر مظفر احمد صاحب بریڈفورڈ نارتھ یوکے تحریر کرتے ہیں کہ ان کی اہلیہ مکرمہ بشریٰ خالدہ صاحبہ BRIہسپتال کے ICUیونٹ میں زیر علاج ہیں۔ دس روز سےوینٹیلیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔
احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ خدائے ذولجلال میری اہلیہ کو اپنے فضل سےصحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آ مین
سانحہ ارتحال
٭…طاہر احمد صاحب ولد عبدالشکور مرحوم نصیر آباد رحمٰن ربوہ تحریر کرتے ہیں کہ میری دادی اماں مکرمہ شریفاں بی بی صاحبہ بیوہ مکرم عبدالعزیز صاحب ساکن چک نمبر 18 بہوڑو ضلع ننکانہ صاحب 19؍دسمبر2021ء کو بقضائے الٰہی بعمر 95سال وفات پا گئیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
مرحومہ کی نماز جنازہ محلہ میں ادا کی گئی اور قبرستان عام میں تدفین کے بعد مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ پاکستان نے دعا کروائی ۔ مرحومہ کے بڑے بیٹے مکرم عبدالشکور صاحب 2012ء میں وفات پا گئے تھے جس پر دادی اماں نے نہایت صبر و حوصلہ سے اس صدمہ کو برداشت کیا اور مولیٰ کریم کی رضا پر راضی رہیں۔
مرحومہ قرآن کریم کی تلاوت ، پنجوقتہ نماز اورنماز تہجد کی عادی تھیں۔ نظام جماعت اور خلافت احمدیہ سے وابستگی رکھنے کے ساتھ ساتھ چندہ ادا کرنے میں بڑی باقاعدہ تھیں۔ ان پڑھ ہونے کے باوجود اپنی شرافت کی وجہ سے اچھا اثر و رسوخ رکھتی تھیں۔ دادا جان کی وفات کے بعد میرے والد محترم اور پھر میرے ساتھ رہائش پذیر رہیں۔
احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے ۔ لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے اور ہم ان کی نیکیاں جاری رکھنے والے ہوں اور دادی اماں مرحومہ کی دعاؤں کے وارث بنیں۔آمین