اطلاعات و اعلانات
اعلان ولادت
٭…مکرم عبدالسمیع خان صاحب استاد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا لکھتے ہیں کہ مکرم عبد الجبار Agyemang صاحب واقف نو جو جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کے اکاؤنٹنٹ کے طور پر خدمات بجا لا رہے ہیں اور ان کی بیگم ڈاکٹر امیرہ عائشہ Yeboah کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے 8 اکتوبر 2021ء کو ایک بیٹا فرقان احمد واقف نو کے بعد بیٹی فائقہ عافیہ Frimpong سے نوازا ہے۔ 20 نومبر کو عبدالجبار صاحب کے گھر منکسم میں تقریب عقیقہ منعقد ہوئی جس میں 120 سے زائد احباب و خواتین نے شرکت کی اور دعائیہ تقریب کے بعد سب کو کھانا پیش کیا گیا۔
نو مولودہ مکرم عبدالحکیم ابراہیم صاحب معلم سلسلہ کی پوتی ہے جو جامعۃ المبشرین گھانا کے ابتدائی واقفین میں سے ہیں اور اس وقت جماعت گھانا کے مرکزی ہیڈ کوارٹر اکرا میں بطور جنرل سروسز آفیسر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو صحت و سلامتی والی لمبی عمر عطا فرمائے اور خادم دین بنائے آمین۔
درخواست دعا
٭…عبدالنور صاحب مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ مکرم فواد احمد صاحب مقامی قاضی جماعت احمدیہ اسلام آباد کے والد محترم مکرم خواجہ بشیر احمد صاحب لمبے عرصہ سے نمونیہ کے باعث علیل ہیں نیز کمزوری بھی کافی زیادہ ہے جس کی وجہ سے کانشنس لیول بھی ٹھیک نہیں ہے۔ اس باعث گزشتہ کچھ دن سے بلال ہسپتال کے انتہائی نگہداشت ڈیپارٹمنٹ (ICU) میں زیر علاج ہیں۔موصوف انتہائی مخلص احمدی نیزلمبا عرصہ تک راولپنڈی میں جماعتی خدمت بھی بجالاتے رہے ہیں۔
احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں معجزانہ رنگ میں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے نیز کسی بھی قسم کی پیچیدگی سے بچا کے رکھے۔آمین