نمازِجنازہ حاضر و غائب
مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یکم جنوری 2022ء کو 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم چودھری عبد الحفیظ ریحان صاحب ابن مکرم عبد العزیز صاحب (برمنگھم) اور مکرمہ ارشاد بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم رانا محمد انور صاحب مرحوم (آلڈرشارٹ۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 04مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
نماز جنازہ حاضر
1۔ مکرم چودھری عبد الحفیظ ریحان صاحب ابن مکرم عبد العزیز صاحب (برمنگھم)
28 دسمبر2021ء کو92 سال کی عُمر میں وفات پا گئے۔
اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
مرحوم حضرت احمددین صاحبؓ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے تھے۔1962ء میں یوکے آئے۔آپ برمنگھم جماعت کے ابتدائی ممبران میں سے تھے۔ آپ نے بطور صدر جماعت برمنگھم خدمت کی توفیق پائی ۔برمنگھم میں پہلا مشن ہاؤ س بھی آپ کے دورصدارت میں ہی خریدا گیا۔مرحوم کو تبلیغ کا بہت شوق تھا ۔چندہ جات میں باقاعدہ تھے ۔ قر آن کریم کی تلاوت باقاعدگی سے کیا کرتے تھے۔بہت دیندار، صوم وصلوٰۃ کے پابند، سب سے انتہائی پیار و محبت سے پیش آنے والے، خوش گفتاراور خلافت کےساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے ایک نیک اور مخلص بزرگ تھے۔مرحوم اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے ، ایک بیٹی اور کثیر تعداد میں پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔ مرحوم مکرم عطاء المجیب راشد صاحب (امام مسجد فضل لندن) کے رشتہ میں ماموں لگتے تھے۔
2۔ مکرمہ ارشاد بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم رانا محمد انور صاحب مرحوم (آلڈرشارٹ۔یوکے)
28 دسمبر 2021ء کو 75 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔
اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند اور باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کیا کرتی تھیں ۔ جماعتی خدمات کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی تھیں اور چندہ جات اور دیگر مالی قربانی میں بھی فراخدلی سے حصہ لیتی تھیں۔ مرحومہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں 2بیٹے اور 3بیٹیاں شامل ہیں۔ مرحومہ مکرم محمد عیسیٰ صاحب مرحوم مربی سلسلہ (دفتر پرائیویٹ سیکرٹری یوکے) کی نسبتی بہن ، مکرمہ فرزانہ لقمان صاحبہ اہلیہ مکرم محمد لقمان چودھری صاحب (زعیم انصار اللہ آلڈرشارٹ) کی والدہ اور مکرم طاہر محمود چودھری صاحب (مربی سلسلہ تنزانیہ )کی بہن تھیں۔
نماز جناز ہ غائب
1۔ مکرم چودھری نسیم احمد صاحب ( لاہور )
14 نومبر 2021ء کو 74 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔
اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
مرحوم پیشے کے لحاظ سے ایک بزنس مین اور زمیندار تھے ۔ریڈیو پاکستان پر لمبا عرصہ تک زمینداروں کے بارہ میں پنجابی زراعتی پروگراموں کی میزبانی کرتے رہے ۔جماعتی کاموں میں ہمیشہ صف اول میں رہتے تھے ۔لاہور کی جماعت محمد نگرمیں صدر جماعت کے طور پر خدمت کی توفیق پائی ۔ مالی قربانی میں دل کھول کر حصہ لیتے تھے۔ خلافت کے ساتھ اخلاص و وفا کاتعلق رکھنے والے ایک نیک فطرت انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ آپ مکرم رفیق احمد حیات صاحب (امیر جماعت یوکے ) کے سمدھی اورمکرم مظفر اللہ چودھری صاحب (ممبر امور خارجہ ٹیم ۔ یوکے) کے بڑے بھائی تھے۔
2۔ مكرم لئیق احمد صاحب ابن مکرم رفیق احمد صاحب امروہی ( امروہہ، صوبہ یوپی۔انڈیا)
گزشتہ دنوں 35 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔
اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
مرحوم تہجد گزار ، پنجگانہ نمازوں کے پابند ، غریب پرور، رشتہ داروں اور ہمسایوں کا خیال رکھنے والے ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ چندوں میں بڑے باقاعدہ تھے۔ جماعت امروہہ میں کافی عرصہ مختلف جماعتی عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی ۔ تبلیغ کا بہت شوق تھا۔ دہلی میں قیام کے دوران غیر احمدیوں میں رہ کر کھلے عام تبلیغ کرتے تھے۔ مرحوم موصی تھے ۔پسماندگان میں بوڑھے والدین کے علاوہ اہلیہ ، دوسال کا بیٹا ، چار بھائی اورایک بہن شامل ہیں۔
3۔ مكرم اللہ بخش صاحب (ربوہ )
16 دسمبر 2021ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔
اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
مرحوم نے دارالضیافت ربوہ اور نظارت بیت المال آمد میں خدمت کی توفیق پائی ۔ پنجوقتہ نمازوں کے پابند اور خلافت سے وفا کا تعلق رکھنے والے ایک نیک انسان تھے ۔مرحوم موصی تھے۔
4۔ مكرم ندیم احمد ملک صاحب ابن مکرم شریف احمد ملک صاحب(ہمبرگ ۔جرمنی)
26 اکتوبر 2021ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔
اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
مرحوم نمازوں کے پابند ، چندوں میں باقاعدہ ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین
٭…٭…٭
مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 08؍جنوری 2022ء کو 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ بلقیس سُلطانہ صاحبہ اہلیہ مکرم صفدر علی گُجرصاحب مرحوم ( حلقہ بیت الفتوح۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 05مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
نماز جنازہ حاضر
مکرمہ بلقیس سُلطانہ صاحبہ اہلیہ مکرم صفدر علی گُجر صاحب مرحوم ( حلقہ بیت الفتوح ۔یوکے)
یکم جنوری2022ء کو 75 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔
اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
مرحومہ انتہائی نیک ،دیندار، صوم وصلوٰۃ کی پابند، بُہت ملنسار،غُرباء کا خیال رکھنے والی اور خلافت کیساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں اور چار بیٹے شامل ہیں۔
نماز جناز ہ غائب
1۔ مکرم سمیع اللہ خان صاحب ابن مکرم مہر فضل کریم سیال صاحب مرحوم( ربوہ )
4دسمبر 2021ء کو 64سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔
اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
مرحوم نے جماعت سوبھاگہ ضلع سرگودھا میں صدر جماعت کےعلاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ صوم وصلوٰۃ کے پابند، تہجدگزار، مہمان نواز، صابرو شاکر ایک متوکل علی اللہ اور نیک انسان تھے ۔خلافت سے دلی وابستگی رکھتے تھے۔ مرحوم موصی تھے ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دوبیٹیاں شامل ہیں ۔
2۔ مکرمہ نصرت منعم صاحبہ اہلیہ مکرم منعم باللہ صاحب (سابق امیر چٹا گانگ ۔ بنگلہ دیش )
18دسمبر 2021ء کو71سا ل کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔
اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند، تہجد گزار ، قرآن کریم کی باقاعدگی سے تلاوت کرنے والی ، چندہ جات میں باقاعدہ ، غریب پرور ، مہمان نواز اور خلافت سے وفا کا تعلق رکھنے والی ایک نیک اورمخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
3۔ مکرم محمد امین بھٹی صاحب ابن مکرم بہادر علی صاحب مرحوم (دارالعلوم جنوبی ربوہ)
یکم دسمبر 2021ء کو76سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔
اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
آپ نے اپنے گاؤں شمس آباد میں قائد خدام الاحمدیہ کے علاوہ سیکرٹری تحریک جدید اور سیکرٹری مال کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند ، تہجد گزار ، بے ضرر اور نہات شریف النفس انسان تھے۔مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چھ بیٹیاں اور تین بیٹے شامل ہیں۔آپ کے بیٹے مکرم امجد بلال صاحب( مربی سلسلہ) نظارت امور عامہ میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔ آپ مکرم احمد طاہر مرزا صاحب (مبلغ سلسلہ Accra ۔گھانا) کے سسر تھے ۔
4۔ مکرم چودھری مبارک احمد صاحب ابن مکرم ماسٹر عطاء اللہ صاحب مرحوم (جرمنی)
5 دسمبر 2021ءکو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔
اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
آپ نے شعبہ ضیافت یوکے کے تحت لمبا عرصہ مسجد فضل لندن کے کچن میں خدمت کی توفیق پائی۔ صوم وصلوۃ کے پابند،باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے ، سادہ مزاج ، مہمان نواز ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ خلافت کے ساتھ عقیدت کا گہراتعلق تھا۔ بچوں اور آئندہ نسلوں کو بھی خلافت کے ساتھ گہری وابستگی کی تلقین کرتے تھے ۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔
5۔ مکرمہ راحیلہ نشاط صاحبہ (ربوہ)
16نومبر 2021ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔
اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
مرحومہ پنجوقتہ نمازوں کی پابند ، تہجد گزار، نفاست پسند،مہمان نواز ،صابرہ وشاکرہ ،روزانہ باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی ، چندوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں ۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین
٭…٭…٭