متفرق شعراء
لاجرم اس عہدِ حاضر کا ہے اب وہ ہی امام
جس کا الہامی صحیفوں میں لکھا مسرورایدہ اللہ نام
لاجرم اس عہدِ حاضر کا ہے اب وہ ہی امام
وہ خدا کا برگزیدہ پسر ہے منصوررحمہ اللہ کا
تائیدِ رب الوریٰ ہے ساتھ جس کے گام گام
جو ارادہ بھی کرے گا اس کی رسوائی کا وہ
خود ذلیل و خوار ہو جائے گا اور رسوائے عام
اس سے مجھ کو ہے عقیدت اور اس سے عشق بھی
بس اسی میں ہے مری اب زندگی کا انصرام
اس کے در کی چاکری بھی ہے بڑا اعزاز ایک
اس کے قدموں میں رہوں میں ہے یہی اپنا مقام
اے خدایا! تو عطا کرنا اُسے عمرِ خضر
اس کی سرداری کو رکھنا ہم پہ تُو قائم مدام
یہ سعادت ہے مری اک باعثِ عزّ و شرف
ہے ظفرؔ اس منتخب سردار کا ادنیٰ غلام
(مبارک احمد ظفرؔ)