قوتِ مدا فعت
ہمارے ماحول میں اَن گنت جراثیم پائےجاتے ہیں۔ کچھ وائرس کی شکل میںہیںاوربعض اَورہیں۔ ان تمام قسم کے جرا ثیم سے لڑنے کی اور بیماریوں سے لڑنے کی طاقت ہمارےجسم کو فراہم کرنے والابہترین قدرتی نظام ’’قوتِ مدافعت‘‘ کہلاتاہے۔جس طرح کسی ملک کی فوج اس ملک کی حفا ظت کا کام کرتی ہے بالکل اسی طرح یہ قوت انسانی جسم کی حفاظت کا کام دیتی ہے۔ موجودہ صورتِ حال میں کورونا سے بچاؤ، یا کورونا ہو جا نے کی صورت میں بھی قوتِ مدافعت اچھی ہونے کی صورت میں شِفا کے امکانات بہت بہتر ہو جاتے ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق 85سے 90 فیصد لوگ کورونا وبا سے لڑ کر صحت یاب ہو جاتے ہیں سوائے اُن 10 سے 15 فیصد لو گوں کے جو بچے ہیں، پہلے سے بیمار ہیں، بہت بوڑھے ہیں اور اُن کی قوتِ مدافعت اچھی نہیں ہے۔
قوتِ مدافعت بڑھانے والی غذائیں
ویسے تو ہر قدرتی شے کا استعمال قوتِ مدا فعت بڑھانے کا ذ ریعہ ہےمگربعض اشیاء کا مناسب طریق پراستعمال قوتِ مدافعت میں غیر معمولی اضا فے کا باعث بن سکتا ہے۔ جیسے شہد، لہسن، دہی، ترش پھل ( و ٹامن سی)، ہلدی، گرین ٹی، یخنی، سوپ وغیرہ۔
سردیوں سے بچاؤ اورقوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے ہلدی دودھ کو اپنی اوراپنے بچوں کی خوراک کا حصہ بنائیں۔ اس کے استعمال سے سردیوں میں عموماً لگ جانے ولا نزلہ وزکام اورکھا نسی سے کا فی حد تک بچاؤ ممکن ہے۔
ہلدی دودھ
1۔ دودھ ایک کپ
2۔ سبز الا ئچی ایک سے دو عدد
3۔چٹکی بھرہلدی
4۔ شہد حسبِ ذا ئقہ
ترکیب: ایک کپ دودھ کو پین میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں، ایک سے دو سبز الائچیاں ڈال دیں جب دودھ ابل کر تیسرا حصہ رہ جائے تو چٹکی بھرہلدی ڈال کر چولہا بند کر دیں۔ دودھ کو چھان کر اس میں حسبِ ذائقہ شہد مکس کر کے نوش فرما ئیں۔
تصویر: https://www.nawaiwaqt.com.pk/26-Feb-2020/1126023