نماز جنازہ حاضر و غائب

نمازِجنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 03؍فروری 2022ء بروز جمعرات کو 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم حمید احمد خان صاحب ابن مکرم اللہ رکھا صاحب (ہنسلو۔یوکے) اور مکرمہ رضیہ کریم حمید اللہ صاحبہ اہلیہ مکرم چودھری حمید اللہ صاحب (ہنسلو۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 03مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جناز ہ حاضر

-1مکرم حمید احمد خان صاحب ابن مکرم اللہ رکھا صاحب(ہنسلو۔یوکے)

28؍ جنوری2022ء کو86سال کی عُمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم حضرت ماسٹر عبد العزیز صاحبؓ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نواسے تھے۔ انتہائی نیک، دُعا گو، صوم وصلوٰۃ کے پابند،تہجد گزار، بہت ملنسار اور محبت کرنے والے بزرگ انسان تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

-2 مکرمہ رضیہ کریم حمید اللہ صاحبہ اہلیہ مکرم چودھری حمید اللہ صاحب(ہنسلو۔یوکے)

29؍جنوری 2022ء کو 78سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کو ایک لمبا عرصہ جماعت کی خدمت کی توفیق ملی۔ اپنے گھر میں ناصرات اور لجنہ کی میٹنگز کا انعقاد کرتی تھیں۔

جماعتی اجتماعات کے وقت کھانا اور روٹیاں تیار کرنے میں مدد کیا کرتی تھیں۔ جلسہ سالانہ کے مہمانوں اور دیگر جماعتی مہمانوں کی خاطر تواضع بہت شوق سے کرتی تھیں۔ اپنے بچوں کو چھوٹی عمر میں قرآن کریم پڑھایا اور انہیں نمازوں کی ادائیگی کی تلقین کیاکرتی تھیں۔ مرحومہ صوم و صلوۃ اور پردے کی سختی سے پابندی کرنے والی اور خلافت کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔

نماز جنازہ غائب

-1مکرم چودھری نذیر احمد گوندل صاحب (بھڈال ضلع سیالکوٹ۔حال کینیڈا)

24؍ دسمبر 2021ءکو81 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے 1957ء میں اپنے والد مکرم چودھری فتح محمد صاحب اور باقی بہن بھائیوں کے ساتھ بیعت کرکے جماعت میں شمولیت اختیار کی۔ آپ نے ضلع سیالکوٹ میں امیر حلقہ درگانوالی کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ نمازوں کے پابند، منکسر المزاج،کم گو، مہمان نواز اور سلسلہ کے لیے غیرت رکھنے والے ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ خلافت کے ساتھ بہت پیار اور وفا کا تعلق تھا۔مختلف موقعوں پر مخالفتوں اور ابتلاؤں کا بڑی جرأت اور بہادری سے مقابلہ کرتے رہے۔ مرحوم کو عمرہ کرنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔آپ کے سب بچے کسی نہ کسی رنگ میں جماعتی خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم عدیل احمد گوندل صاحب بطور مربی سلسلہ خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔

-2مکرمہ ناصرہ نسرین رانا صاحبہ اہلیہ مکرم محمد یوسف رانا صاحب(کینیڈا)

4؍ دسمبر 2021ءکو91سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ حضرت خواجہ محمد شریف صاحب رضی اللہ عنہ کی بیٹی اور حضرت شیخ صاحب دین صاحب رضی اللہ عنہ کی پوتی اور مکرم میاں محمد یامین صاحب ( تاجر کتب قادیان۔موجد احمدی جنتری) کی بہو تھیں۔ مرحومہ کو قادیان میں حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا کی صحبت میں رہنے اور ان کی خدمت کرنے کی توفیق ملی۔صوم وصلوٰۃ کی پابند، تہجدگزار،قرآن کریم سے گہرا لگاؤ رکھنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ خلافت سے عقیدت کا گہرا تعلق تھا اور خلیفۂ وقت کی ہر تحریک پر لبیک کہتی تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

-3مکرم شفیق علی خان صاحب ابن مکرم ہادی علی خان صاحب(کینیڈا)

27؍ نومبر 2021ءکو75سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم حضرت مولانا ذوالفقار علی خان صاحب گوہر رضی اللہ عنہ کے پوتے اور حضرت خان بہادر غلام محمد خان صاحب گلگتی رضی اللہ عنہ کے نواسے تھے۔ آپ نے لمبا عرصہ مختلف عہدوں پر جماعتی خدمت کی توفیق پائی۔جن میں سر فہرست تبلیغ کا کام ہے جو آپ نے آخری ایام تک جاری رکھا۔ آپ غریب پرور، خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار، بہت نیک، مخلص اور باوفا انسا ن تھے۔مرحوم موصی تھے۔

٭…٭…٭

مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 05؍فروری 2022ء بروز ہفتہ کو 11بجے صبح اسلام آباد(ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ ڈاکٹر قمر اعجاز صاحبہ اہلیہ مکرم چودھری اعجاز احمد وڑائچ صاحب(سربٹن۔یوکے) اور مکرمہ سکینہ شاہین صاحبہ اہلیہ مکرم قریشی مبارک احمدصاحب( سابق کارکن دفتر صدر۔ صدر انجمن احمدیہ ربوہ۔ حال یوکے)کی نماز جنازہ حاضر اور 03مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

-1 مکرمہ ڈاکٹر قمر اعجاز صاحبہ اہلیہ مکرم چودھری اعجاز احمد وڑائچ صاحب(سربٹن۔یوکے)

27؍ جنوری 2022ءکو 89سال کی عُمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ حضرت چودھری غلام حسین وڑائچ صاحبؓ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام( آف لویری والا)کی پوتی اور مکرم چودھری عبد الرحمٰن صاحب ایڈووکیٹ( سابق صدر قضاء بورڈ ربوہ)کی بھابھی تھیں۔ مرحومہ صوم و صلوٰۃ کی پابند، دیندار، بہت ہمدرد،غُرباء کا خیال رکھنے والی اور خلافت کے ساتھ گہری وابستگی رکھنے والی ایک نیک بزرگ خاتون تھیں۔مرحومہ کی اپنی کوئی اولاد نہ تھی لیکن اپنے خاندان کے بچوں سے ہمیشہ بہت پیار کا سلوک رکھا۔آپ نے بڑی سادہ اور درویشانہ زندگی گزاری۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک ہمشیرہ(مقیم امریکہ)شامل ہیں۔

-2مکرمہ سکینہ شاہین صاحبہ اہلیہ مکرم قریشی مبارک احمدصاحب( سابق کارکن دفتر صدر۔ صدر انجمن احمدیہ ربوہ۔ حال یوکے)

29؍جنوری2022ء کو68سال کی عُمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ اپنے شوہر کے ساتھ قریباً چھ ماہ قبل پاکستان سے یوکے آئی تھیں۔ آپ کے شوہر کو دفتر صدر صدر انجمن احمدیہ ربوہ میں 50 سال تک سلسلہ کی خدمت کا موقع ملا۔مرحومہ صوم و صلوٰۃ کی پابند، پرہیز گار، ملنسار، غریب پرور اور خلافت کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والی بہت نیک خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔

نماز جنازہ غائب

-1مکرم عبدا للہ چودھری صاحب(چٹا گانگ۔بنگلہ دیش)

24؍ دسمبر 2021ءکو 87سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ نے کئی سال جماعت چٹا گانگ میں سیکرٹری مال کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔مرحوم ایک سادہ مزاج، مخلص،نیک اور باوفا انسان تھے اور خلافت کے ساتھ والہانہ عشق رکھتے تھے۔خلافت کی ہر تحریک پر لبیک کہتے تھے۔مرحوم موصی تھے۔

-2مکرم عبد اللطیف چودھری صاحب ابن مکرم عبدالرحیم چودھری صاحب(آٹواہ۔کینیڈا)

12؍ جنوری 2022ءکو95سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم ایک اچھے Athleteتھے اور گورنمنٹ کالج لاہور کی Rowingٹیم کے کپتان بھی رہے۔ آپ ایک Veteranبھی تھے اور دوسری جنگ عظیم میں انڈین ایئر فورس میں خدمات بجالاتے رہے۔ 1957ء میں کینیڈا ہجرت کی۔ا س لحاظ سے آپ کینیڈا کے ابتدائی احمدیوں میں سے تھے۔قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا گہرا علم رکھتے تھے اور گھر میں ایک بڑی لائبریری بھی بنا رکھی تھی۔ خلافت کے ساتھ پیارومحبت اور اخلاص کا تعلق تھا۔عہدیداران اور مربیان کا بہت احترام کرتے تھے۔ کینیڈا میں مانٹریال اور آٹواہ میں صدر جماعت کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ نمازوں اور چندوں کی ادائیگی میں بہت باقاعدہ تھے۔ مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں دو بیٹے اور دوبیٹیاں شامل ہیں۔

-3مکرمہ ناصرہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم محمد علی خان صاحب(لاہور)

14؍اگست 2021ءکو 94سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند، تہجد گزار، رو زانہ تلاوت قرآن کریم کرنے والی، باقاعدگی سے ایم ٹی اے دیکھنے والی، مہمان نواز اور ایک بااخلاق نیک خاتون تھیں۔ خلافت سے گہرا عقیدت کا تعلق تھا۔ جماعتی تحریکات کے علاوہ صدقہ وخیرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم ماجد علی خان صاحب ایک جماعت کے امیر کے طور پر خدمت کی توفیق پارہے ہیں جبکہ ایک پوتے مربی سلسلہ ہیں اور آجکل جامعہ احمدیہ میں استاد ہیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button