ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت سہل بن حنیفؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا:
جو شخص صدق نیت سے شہادت کی تمنا کرے اللہ تعالیٰ اسے شہداء کے زمرہ میں شامل کرے گا خواہ اس کی وفات بستر پر ہی کیوں نہ ہو۔
(صحیح مسلم کتاب الامارة باب استجاب طلب الشہادة)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر حضرت ابوہریرہؓ کو فرمایا کہ اگر صرف اللہ تعالیٰ کی راہ میں مارے جانے والے ہی شہید کہلائیں گے تو پھر تو میری اُمّت میں بہت تھوڑے شہید ہوں گے۔
(صحیح مسلم کتاب الامارۃ باب بیان الشہداء، حدیث1915)