حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات
مورخہ 21 تا 27؍فروری 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…21؍فروری بروز سوموار:حضورِ انور ایّدہ اللہ نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم چودھری حمید احمد صاحب (ایسٹ لندن) کی نمازِ جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…23؍فروری بروز بدھ: حضورِ انور ایّدہ اللہ نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ بشریٰ وسیم صاحبہ (اہلیہ مکرم وسیم احمد ورک صاحب، صدر جماعت وِمبلڈن، یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…25؍فروری بروز جمعۃ المبارک: حضورِانور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا۔ (خلاصہ خطبہ کے لیے ملاحظہ فرمائیے صفحہ 5)
٭…26؍فروری بروز ہفتہ: آج دوپہر سوا بارہ بجے اراکین نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ برکینافاسو کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔
٭…حضور انور نے آج نماز ظہر و عصر کےبعد درج ذیل چار نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی:
٭…عزیزہ انعم شیرین چودھری بنت مکرم راشد احمد چودھری صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم فاطر محمود چودھری صاحب ابن مکرم طاہر محمود چودھری صاحب (امیر و مشنری انچارج تنزانیہ)
٭…عزیزہ امۃ العظیم بھٹی بنت مکرم فہیم احمد بھٹی صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم مسعود نواز ملک صاحب ابن مکرم محمود احمد ملک صاحب (لندن۔ یوکے)
٭…عزیزہ ندا عاصم بنت مکرم عرفان عاصم صاحب (تھارٹن ہیتھ۔ یوکے) ہمراہ مکرم شعیب احمد رشید صاحب ابن مکرم عبدالرشید طارق صاحب (لوٹن۔ یوکے)
٭…عزیزہ عطیۃ العزیز خدیجہ بنت مکرم فاروق احمد خان صاحب ہمراہ مکرم دانیال ظفر احمد خان صاحب ابن مکرم فرخ احمد خان صاحب
٭…27؍فروری بروز اتوار: آج دوپہر سوا بارہ بجے PAAMA UK کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا