گیانا جماعت میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد
ساری دنیا میں جماعت احمدیہ فروری کے مہینہ میں یوم مصلح موعود کے پروگرام کا انعقاد کرتی ہے۔ جس میں پیشگوئی مصلح موعود اور اس پیشگوئی کے مظہرِ اتم حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانیؓ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔
گیانا جماعت میں بھی تین مختلف علاقوں میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بربیز ریجن، جارج ٹاؤن اور لنڈن کی جماعتیں شامل ہیں۔ ان پروگرامز میں کل 35 مرد و زن اور بچے شامل ہوئے۔
پروگرام کے دوران پیشگوئی مصلح موعودپڑھ کر سنائی گئی، اسی طرح ایک مختصر ڈاکومنٹری حضرت مصلح موعودؓ کے بارے میں دکھائی گئی تاکہ نو مسلم اور نومبائعین کے لیے سمجھنے میں آسانی ہو۔ سب سے آخر پر پیشگوئی کے مصداق حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمدخلیفۃ المسیح الثانیؓ کے مختلف اوصاف کریمہ کے بارے میںاحباب کو روشناس کروایا گیا جس سے روزِ روشن کی طرح ثابت ہو تا ہے کہ آپ ہی وہ پاک روح ہیں جن کے بارے حضرت مسیح موعودعلیہ السلام نے پیشگوئی فرمائی تھی۔ ان پروگراموں سے احباب کے ایمان میں ایک نیا جوش اور نیا ولولہ پیدا ہوا۔ الحمد للہ
دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان پروگراموں کے دور رس نتائج پیدا کرتا چلا جائے اور ہم اور ہماری نسلیں خلافت کے ساتھ ہمیشہ وابستہ رہیں۔ آمین
(رپورٹ: مقصود احمد منصور۔ مبلغ انچارج گیانا)