جلسہ ہائے یوم مصلح موعود، سینیگال
اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال یوم مصلح موعود کے حوالہ سےسینیگال کے تمام ریجنز میں ماہانہ میٹنگز میں خصوصی پروگرام بنائے گئے اور اکثر جماعتوں میں جلسوں کے انعقاد کا پروگرام بنایا گیا۔ تمام مبلغین کرام نے لوکل معلمین کے تعاون سے زیادہ سے زیادہ احمدی احباب کو جلسوں سے استفادہ کروانے کی کوشش کی۔
اس ضمن میں سینیگال کے تمام ریجنز میں مرکزی مبلغین نے لوکل عہدیداران اور معلمین کے تعاون سے مورخہ 20 و 21؍فروری 2022ء کو تمام ریجنز کی اکثر جماعتوں میں جلسے کیے۔ ان جلسوں میں پیشگوئی مصلح موعود، پیشگوئی سے زندہ خدا کا ثبوت اور قبولیت دعا، پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر اور پیشگوئی مصلح موعود ایک عظیم الشان نشان کے عناوین پر تقاریر ہوئیں۔ پیشگوئی مصلح موعود کا اصل متن فرنچ زبان میں پڑھ کر سنایا گیا۔ نیز بعد ازاں لوکل زبان میں ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ تمام جلسوں کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں:
اس طرح سینیگال کے تمام ریجنز کے 14جلسوں میں62 دیہات کے 1330 سے زائد احباب و خواتین شامل ہوئے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شاملین کے ایمان و ایقان میں برکت ڈالے۔ اور پیشگوئی مصلح موعود کے تمام پہلوؤں کی برکات سے ہم سب کو مستفیض فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: حافظ مصوراحمد مزمل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)