احمدیہ پرنٹنگ پریس تنزانیہ میں نائب وزیر تعلیم ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی آمد
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے احمدیہ پرنٹنگ پریس تنزانیہ ترقیات کی منازل پر گامزن ہے۔ مشرقی افریقہ میں جماعتی لٹریچر کی اشاعت و ترسیل میں یہ ادارہ نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، الحمدللہ علیٰ ذالک۔
ماہ جنوری میں انتظامیہ احمدیہ پرنٹنگ پریس کو نائب وزیر تعلیم ، سائنس اور ٹیکنالوجی تنزانیہ جناب عمر جمعہ کیپانگا صاحب کو پریس میں خوش آمدید کہنے کی توفیق ملی۔ مکرم طاہر محمود چودھری صاحب امیر و مبلغ انچارج تنزانیہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور جماعتی تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں پریس انچارج مکرم راغب ضیاء الحق صاحب نے پریس کا تعارف کروایا اور جماعتی مساعی سے آگاہ کیا۔
نائب وزیر موصوف نے اڑھائی گھنٹے کا وقت پریس میں گزارا۔ اس دوران میں پرنٹنگ پریس میں موجود مشینری اور جاری امور کا مشاہدہ کیا اور جماعت کی خدمت انسانیت کے لیے مساعی پر اظہار تشکر کیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ خلافت کی بابرکت قیادت میں اسلام احمدیت کا یہ قافلہ دن رات ترقیات کی منازل طے کرتا چلا جائے، آمین۔
(رپورٹ: عبد الناصر باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)