امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 14 تا 20؍مارچ 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…15؍مارچ بروز منگل: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2021ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں نویں نشست تھی۔ اس نشست میں مربیان کرام کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی بابرکت موجودگی میں حضرت مسیح موعودؑ کی تصنیف ‘اسلامی اصول کی فلاسفی’ کے چند ابتدائی صفحات کو پڑھنےکی توفیق ملی۔
٭…17؍مارچ بروز جمعرات: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم نثار احمد صاحب ابن مکرم ثناء اللہ خان صاحب (نوٹنگھم۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 05 مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…18؍مارچ بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز محترم مولانا مبارک نذیر صاحب سابق پرنسپل جامعہ احمدیہ و مبلغ انچارج کینیڈا کی وفات پر ان کا ذکرِخیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…19؍مارچ بروز ہفتہ: آج سوا بارہ بجے مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ (بیت الرحمٰن، Maryland) کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔
٭…حضور انور نے آج نماز ظہر و عصر کےبعد درج ذیل 5 نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی:
٭…عزیزہ نصرت جہاں بنت مکرم شاہد احمد صاحب ہمراہ مکرم فاتح عالم صاحب (مربی سلسلہ۔ یوکے) ابن مکرم فیروز عالم بھوئیاں صاحب (انچارج مرکزی بنگلہ ڈیسک)
٭…عزیزہ عروبہ بنت مکرم بشارت احمد صاحب ہمراہ مکرم معاذ احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ یوکے) ابن مکرم فیض احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ یوکے)
٭…عزیزہ سونیا مختار بنت مکرم مختار احمد صاحب ہمراہ مکرم تمثیل احمد صاحب ابن مکرم خلیل احمد خورشید صاحب
٭…عزیزہ کافیہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم عصمت اللہ چودھری صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم زیرک اعجاز صاحب (صدر مجلس خدام الاحمدیہ فِن لینڈ) ابن مکرم اعجاز احمد صاحب
٭…عزیزہ لبنیٰ حنان (واقفۂ نو) بنت مکرم عبدالحنان صاحب ہمراہ مکرم فراز یاسین صاحب (مربی سلسلہ۔ ایم ٹی اے سٹوڈیو گھانا) ابن مکرم میاں محمد یاسین صاحب (مربی سلسلہ گھانا)
٭…20؍مارچ بروز اتوار: آج سوا بارہ بجے مجلس اطفال الاحمدیہ ناروے کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا