میرا رحم تم سب پر محیط ہے
…قرآن شریف میں جو خدا نے یہ فرمایا اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اے بندو مجھ سے نو میدمَت ہومیں رحیم و کریم اور ستارو غفار ہوں اور سب سے زیادہ تم پر رحم کرنے والا ہوں اور اِس طرح کوئی بھی تم پر رحم نہیں کرے گا جو میں کرتا ہوں۔ اپنے باپوں سے زیادہ میرے ساتھ محبت کرو کہ درحقیقت میں محبت میں اُن سے زیادہ ہوں اگر تم میری طرف آؤ تو میں سارے گناہ بخش دُوں گا اور اگر تم توبہ کرو تومیں قبول کروں گا۔ اور اگر تم میری طرف آہستہ قدم سے بھی آؤ تو میں دوڑکر آؤں گا۔ جو شخص مجھے ڈھونڈے گا وہ مجھے پائے گا اور جو شخص میری طرف رجوع کرے گا وہ میرے دروازہ کو کھلا پائے گا میں تو بہ کرنے والے کے گنہ بخشتا ہوں خواہ پہاڑوں سے زیادہ گنہ ہوں میرا رحم تم پر بہت زیادہ ہے اورغضب کم ہے کیونکہ تم میری مخلوق ہو میں نے تمہیں پیدا کیا اِس لئے میرا رحم تم سب پر محیط ہے۔
(چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد 23صفحہ 56)