حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
ایجادات، حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت کی دلیل
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ 30؍مئی 2003ء میں فرمایا:
’’اب دیکھیں اس زمانہ میں ٹیلی فون، ٹی وی، انٹرنیٹ وغیرہ پہ کمپیوٹر کے ذریعہ سے آپ گھر بیٹھے ایک ہی وقت میں باتیں کر رہے ہوتے ہیں،تحریر بھی پہنچا رہے ہوتے ہیں، تصویریں بھی پہنچا رہے ہوتے ہیں۔ تو یہ سب اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی صداقت کی دلیلیں ہیں یہ ایجادات۔‘‘
(مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)