افریقہ (رپورٹس)

بینن کے پوبے ریجن میں جلسہ سیرت النبیﷺ اور دیگر تربیتی پروگرامز

مکرم سکندر جلال صاحب ریجنل مبلغ سلسلہ پوبے تحریر کرتے ہیں کہ 22؍جنوری 2022ء بروز ہفتہ پوبےمشن سے تقریباً60کلومیٹر دور ایک گاؤں الارا (ILLARA) میں یہ پروگرامز منعقد کیے گئے۔ ان پروگرامز میں مکرم Maliki Assani صاحب صدر خدام الاحمدیہ اپنے وفد کے ساتھ تشریف لائے۔ ان پروگرامز کی تفصیل درج ذیل ہے۔

جلسہ سیرت النبی ﷺ

مورخہ 22؍جنوری کو جلسہ سیرت النبی ﷺ نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد منعقد ہوا۔ مکرمOdjougbele Rizwan صاحب نے تلاوت قرآن کریم کی۔ جس کے بعد مکرم Issa Djiman صاحب نے آنحضورﷺ کی مدح میں قصیدہ پڑھا۔ عہد خدام الاحمدیہ دہرانے کے بعد حضرت محمد مصطفیٰﷺکی سیرت کے بعض پہلوؤں پر لوکل مشنری مکرم Tonou Tchefiouصاحب نے تقریر کی اور خدام کو پنجوقتہ نماز باجماعت ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی ۔

میٹنگ خدام الاحمدیہ و تربیتی پروگرام

جلسہ کے بعد خدام الاحمدیہ کی میٹنگ و تربیتی پروگرام کا صدر صاحب خدام الاحمدیہ کی صدارت میں آغاز ہوا۔ مکرم صدر صاحب خدام الاحمدیہ نے تربیتی موضوع پر تقریر کی جس میں خدام کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ نیز دورانِ میٹنگ خدام الاحمدیہ کے خاص لباس کو پروگرامز میں پہننے کی اورخدام کو پنجوقتہ نماز باجماعت، نماز تہجد، تلاوت قرآن کریم، حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے براہ راست خطبات سننے، کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام و خلفائےکرام پڑھنے، حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں دعائیہ خط لکھنے، تربیتی کلاسز میں شامل ہونے، انفاق فی سبیل اللہ اوردعا کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ 10 بج کر 15 منٹ پر دعا سے میٹنگ کا اختتام ہوا۔

نماز تہجد و فجر و درس

23؍جنوری بروز اتوار باجماعت نماز تہجد کا اہتمام کیا گیا اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد لوکل معلم مکرم لقمان صاحب نے لوکل زبان میں درس دیا۔

فٹ بال میچ

خدام الاحمدیہ کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور دعا کے بعد 7 بج کر 45 منٹ پر فٹ بال میچ کا آغاز ہوا۔ جس کا اختتام 9 بجے ہوا۔ اور بعد میں جیتنے والی ٹیم کو صدر صاحب خدام الاحمدیہ نے انعام سے نوازا۔

ان پروگرامز میں شاملین کی تعداد 55تھی۔ الحمد للہ۔

(رپورٹ: منتظر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button