اطلاعات واعلانات
اعلانِ ولادت
٭… فوزیہ منصور صاحبہ امریکہ سے اطلاع دیتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے ہماری بیٹی مکرمہ حانیہ سلام اہلیہ مکرم ڈاکٹر کامل سلام ( اوہائیو) کو 6؍اپریل 2022ءکو پہلی بیٹی سے نوازا ہے ۔الحمدللہ
بچی کا نام حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت ‘مفلحہ سلام ’تجویز فرمایا ہے۔ یہ بچی مکرم ڈاکٹر سلام ملک صاحب اور مکرمہ ندرت ملک صاحبہ (کولمبس) کی پوتی اور مکرم ڈاکٹر منصور احمد قریشی (ڈیٹرائٹ ) کی نواسی ہے۔
احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولودہ کو والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور یہ نیک خادمہ دین اور با عمر ہو ۔ آمین
درخواستِ دعا
٭…علی طاہر صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بڑے بھائی عمر محمود صاحب ابن مکرم احمد حسین شاہد صاحب ، جماعت Brantford کینیڈا عرصہ سے sinus میں مبتلا تھے۔ بالآخر ڈاکٹرز نے sinus surgeryتجویز کی تھی جو چند روز قبل وقوع پذیر ہو گئی ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں آپریشن کے بعد کی پیچیدگیوں سے امن میں رکھے اور شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔آمین
٭…٭…٭