حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات
مورخہ 09تا 15؍مئی 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…10؍مئی بروز منگل: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2021ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں سولہویں نشست تھی۔ اس نشست میں مربیان کرام کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی بابرکت موجودگی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصنیف ’اسلامی اصول کی فلاسفی‘ کے چند صفحات پڑھنےکی توفیق ملی۔
٭…12؍مئی بروز جمعرات: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ عابدہ چودھری صاحبہ (اہلیہ مکرم منصور احمد کاہلوں صاحب مرحوم۔ یوکے) اور عزیزم تابان احمد منہاس (ابن مکرم زاہد منہاس صاحب۔ مچم، یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 07؍مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…13؍مئی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھاگيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔
٭…14؍مئی بروز ہفتہ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ رضیہ بی بی صاحبہ (اہلیہ مکرم ناصر احمد ناصر صاحب۔ لاٹھیاں والا فیصل آباد، حال وانڈز ورتھ، یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 03؍مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…15؍مئی بروز اتوار: آج نماز فجر کے بعدحضور انور نے دعا کے ساتھ مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے ایک گروپ کو رخصت فرمایا جو جرمنی میں منعقد ہونے والے کرکٹ اور فٹ بال ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کے لیے روانہ ہورہا تھا۔
٭…آج سوا بارہ بجے واقفاتِ نو لجنہ اماء اللہ برطانیہ کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا