ادبیات
ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب (قسط نمبر 108)
فرمایا:
’’اس قدر ضرورتیں داعی ہیں کہ ان کے بیان کرنے کے لئے بہت بڑا وقت چاہیئےاور پھر اس قدر نشانات ظاہر ہوئے ہیں کہ ان کی بھی ایک بہت بڑی ضخیم کتاب تیار ہوتی ہے میں نے ایک شعر میں ان دونو باتوں کو جمع کرکے کہا ہے۔
؎ آسماں بارد نشاں الوقت می گوید زمیں
ایں دوشاہد ازپئے تصدیقِ من ایستادہ اند‘‘
(ملفوظات جلد پنجم صفحہ 17 ایڈیشن1984ء)
تفصیل: یہ سیدنا حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کا اپنا شعر ہے جس کا حوالہ یہ ہے۔ حقیقت الوحی، روحانی خزائن جلد 22صفحہ 408۔
آسِمَاںْ بَارَدْ نِشَاںْ اَلْوَقْتْ مِیْ گُوْیَدْزَمِیْں
اِیْں دُوْ شَاہِدْ اَزْ پَئَےْتَصْدِیْقِ مَنْ اِیْستَادِہْ اَنْد
ترجمہ شعر: آسمان نشان بر سا رہا ہے اور زمین پکار رہی ہے کہ یہی وقت ہے۔ میری تصدیق کے لیے یہ دو گواہ کھڑے ہیں۔
٭…٭…٭