متفرق

سوجی کا کیک

(نصرت اشتیاق۔ جرمنی)

اجزاء

میدہ: 200گرام (ایک کپ)

چینی: 200گرام

سوجی: 200گرام

کوکنگ آئل: 150 ملی لیٹر ( آدھا کپ)

انڈے: آٹھ عدد

مالٹا ( کینو): تین عدد

بیکنگ پاؤڈر: ایک پیکٹ

پسی ہوئی چھوٹی الائچی: ایک چھوٹا چمچ

شیرا کے لیے اجزاء

پانی: ایک کپ، چینی آدھا کپ

ترکیب

انڈے اور چینی کو پہلے بلینڈر سے اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس میں باقی تمام چیزیں شامل کر دیں۔ آ خر میں کینو کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے مکس کر دیں، پھر اس مکسچر کو ایک بڑے اووَن کی ٹرے میں ڈال کر 180°C پر بیک ہونے کے لیے رکھ دیں۔ 20سے 25 منٹ میں کیک تیار ہوجائے گا۔ اووَن سے باہر نکال لیں۔

دوسری طرف چولہے پر پانی اورچینی کو مکس کرکے شیرا تیار کر لیں ( شیرا زیادہ گاڑھا نہیں کرنا )۔ تیار ہونے پرچمچ کی مدد سے شیرا کیک کے اوپر ڈال دیں اور اس کے اوپر کھوپرا سے سجاوٹ کر لیں۔ مزیدار کیک تیار ہے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button