ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا:
جس شخص نے کسی مسلمان کی دنیاوی بے چینی اور تکلیف کو دور کیا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُس کی بے چینی اور تکلیفوں کو اُس سے دور کر دے گا اور جس نے کسی تنگدست کو آرام پہنچایا اور اُس کے لیے آسانی مہیا کی، اللہ تعالیٰ آخرت میں اُس کے لیے آسانیاں مہیا کرے گا۔ جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی، اللہ تعالیٰ آخرت میں اُس کی پردہ پوشی کرے گا۔ اللہ تعالیٰ اُس بندے کی مدد کے لیے تیار رہتا ہے جو اپنے بھائی کی مدد کے لیے تیار ہو۔
(مسلم کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ والاستغفار باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن وعلی الذکر)