ارشادِ نبوی
ارشاد نبوی ﷺ: ذکر الٰہی کی فضیلت
حضرت عبد اللہ بن بُسررضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اسلام کے احکام بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔ مجھے ایسی چیز بتائیں کہ وہ میں کرتا رہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری زبان ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تَر رہے۔
(ترمذی کتاب الدعوات عن رسول اللّٰہؐ باب ماجاء فی فضل الذکر)